ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

 السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ 

ماشاءاللہ آپ حضرات کی بارگاہ اقدس میں ایک خوبصورت مصرع طرح پیش کیا گیا ہے آئیں جم کر طبع آزمائی فرمائیں 

مصرع طرح 

ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے 

قافیہ جانا آنا کھانا پانا لانا

ردیف ہے

افاعیل 

فاعِلاتن مفاعِلن فعلن

10-5-2023 

https://www.jamiaummesalma.com/2021/10/blog-post_92.html

ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام

صاحب کلام حضرت مولانا

 جیش خان نوری امجدی 
صاحب قبلہ دامت برکاتہم 
العالیہ 
مہراج گنجوی 

جس کا عالم ہوا دوانہ ہے

میرے اللہ کا وہ پیارا ہے 

جس نے آقا کو اپنا مانا ہے

خلد میں اس کا ہی ٹھکانہ ہے

 پڑھ کے صل علی شہ دیں پر

بخت اپنا ہمیں جگانا ہے 

نار کیسے جلائے گی اس کو 

جو بھی ان کا بنا دوانہ ہے

 چاند جس سے چھپاتا ہے چہرہ

وہ شہنشاہ دیں کا تلوا ہے 

جس نے روشن کیا زمانے کو

شاہ بطحی کا وہ گھرانہ ہے

جو چکمتاہے چاند سے بڑھکر 

وہ شہ دیں کا نوری چہرہ ہے 

کرکے الفت شہِ دوعالم سے

دل کو جنت نما بنانا ہے 

کرلے راضی اے جیش مولا کو

دو جہاں میں جو مسکرانا ہے 

محمد جیش خان نوری امجدی 

مہراجگنج یوپی

===========

÷÷÷÷÷÷÷÷

<><><>

=

صاحب کلام حضرت مولانا   جیش خان نوری امجدی  صاحب قبلہ دامت برکاتہم  العالیہ  مہراج گنجوی

صاحب کلام حضرت مولانا

 جیش خان نوری امجدی 
صاحب قبلہ دامت برکاتہم 
العالیہ 
مہراج گنجوی 




 صاحب کلام سید محمد خورشید رازی سہسرام

 بہار شریف 

بزم حضور آفتابِ ملت میں کہا گیا مکمل کلام 



میرے ہونٹوں پہ یہ ترانہ ہے 

حمد اور نعت گنگنانا ہے



مصطفے آپ کے لئے ہم کو 

جان و دل مال و زر لٹانا ہے



قلبِ مضطر! کی آرزو ہے یہ 

*"ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے*"



جس نے سجدے میں سر کٹا ڈالا 

اس کا ممنون کل زمانہ ہے



دل یہ کہتا ہے میرا طیبہ میں 

ان کے قدموں میں جاں لٹانا ہے



جاگ جاوء جو مومنو تم کو 

مسجد بابری بنانا ہے



میرے آقا ہیں رحمت عالم

ان سے رشتہ مرا پرانا ہے



ڈوب کر عشق سرور دیں میں 

نعت پڑھنا ہے اور پڑھانا ہے  



چل کے مسلک پہ اعلیٰ حضرت کے

 اپنے ایمان کو بچانا ہے



 ان کا منگتا ہے کل جہاں رازی

ان کے قدموں میں کل زمانہ ہے 

✍🏿از قلم:- سید خورشید رازی انڈیا

جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597 

صاحب کلام سید محمد خورشید رازی سہسرام بہار شریف

کلام نمبر
49
*ذرا  ثواب کی نیت سے اس کو شیئر 
کریں* 
*خلوص،پیار،محبت سے اس کو شیئر 
کریں*


*عنقریب شائع ہونے والا مجموعہ*

*** *انتخاب گوہر* ***
کلام نمبر
49

پڑھکرمرےاشعار ذراغور سے دیکھیں

ایطائے جلی عیب تنافر تو نہیں ہیں


اس کا قائل تو کل زمانہ ہے

سب سےافضل تراگھراناہے

صلی اللہ علیہ وسلم

🌹🌹🌹🌹🌹🌹

اپنےدل میں یہ ہم نےٹھاناہے

ہم  کو  طیبہ ضرور  جانا ہے

🌹🌹🌹🌹🌹🌹

درد دل اس طرح چھپاناہے

زخم کھاکر بھی مسکراناہے

🌹🌹🌹🌹🌹🌹

فکر دنیاکویوں بھلاناہے

اپنے آقا  سے لو لگاناہے

صلی اللہ علیہ وسلم

🌹🌹🌹🌹🌹🌹

اپنےمولی کےخوف سےروکر

نار  دوزخ   ہمیں  بجھانا ہے

🌹🌹🌹🌹🌹🌹

میرے گھر میں حضورآتے ہیں

کیوں کہوں یہ غریب خانہ ہے

صلی اللہ علیہ وسلم

🌹🌹🌹🌹🌹🌹

جھوم کرپڑھئےآپ لوگ درود

نعت  کا شعر گنگنانا   ہے

صلی اللہ علیہ وسلم

🌹🌹🌹🌹🌹🌹

حمد  اور  نعت سرور  دیں کے

ہم  کو   گوہر   سدا  لٹانا    ہے
صلی اللہ علیہ وسلم


🌹🌹🌹🌹🌹🌹


محمد آفتاب عالم گوہر قادر ی واحد ی 
رضوی، خادم جامعہ ام سلمی وگلشن مد 
ینہ سرتاج العلوم د ریا آباد بارہ بنکی 
یوپی* الہند مقیم حال دبئ
متحدہ عرب امارات
+971559433086

ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے 
داخلے کے لئے درج ذیل نمبرات پر رابطہ 
کریں موبائل نمبر 👇

8009968910.8009059597 


بلبل جھارکھنڈ حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری امتیاز اختر بلبل پلاموی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ حیدر نگر پلاموں جھارکھنڈ
 صاحب کلام بلبل جھارکھنڈ حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری امتیاز اختر بلبل پلاموی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ حیدر نگر پلاموں جھارکھنڈ
بلبل جھارکھنڈ حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری امتیاز اختر بلبل پلاموی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ حیدر نگر پلاموں جھارکھنڈ


رحمت و نور میں نہانا ہے
سوئ تقدیر کو جگانا ہے

عرش اعظم سے اور بھی آگے
سرور دیں کا آنا جانا ہے

لے کے تحفہ درود اقدس کا
*ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے*

شاہ طیبہ کے آستانے پر
جا کے دکھڑا ہمیں سنانا بے

اک زلیخا فدا تھیں یوسف پر
کل جہاں آپ کا دوانہ ہے

باطلوں سے کبھی نہیں ڈرتا
جو بھی سرکار کا دوانہ ہے

جو بھی شیدا ہے میرے آقا کا
اس کا خلد بریں ٹھکانہ ہے

مال و دولت نہیں؛ تصور میں
روز طیبہ میں آنا جانا ہے

دیکھنے خلد سے حسیں منظر
*ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے*

کربلا میں حسین کہتے تھے
سر نہیں دین کو بچانا ہے

کوئی ایسا نہیں ہے اے بلبل
جیسا سرکار کا گھرانا ہے

*از سخن آموز*

بلبل پلاموی
حیدر نگر پلاموں جھارکھنڈ
*9801316272*

بزم حضورآفتاب ملت مکمل کلام  اپنی قسمت کو جگمگانا ہے اک نہ اک دن مدینہ جانا ہے  سیرتِ مصطفی پہ کیجے عمل خود کودوزخ سے جو بچانا ہے  دل میں حسرت ہےاک زمانے سے ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے  کرتے رہیۓ تلاوتِ قرآں  گھرسےشیطاں اگربھگانا ہے   اپنےماں باپ کی کروخدمت خلد میں گھر اگر بنانا ہے  یہ ہے فرمان مصطفٰے سن لو دل کسی کا نہیں دکھانا ہے  بالیقیں بخش دیگا اسکوخدا جس نےدل سےنبی کومانا ہے   مل گئی گم شدہ سوئ فوراً ایسا آقا کا مسکرانا ہے  خلد میں جاےگاوہی خادم جسنے کہنا نبی کا مانا ہے   از۔قلم۔محمداسلام۔اشرفی۔خادم۔امیٹھوی

صاحب کلام حضرت حافظ وقاری محمد اسلام اشرفی ۔خادم۔امیٹھوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی

بزم حضورآفتاب ملت مکمل کلام

اپنی قسمت کو جگمگانا ہے
اک نہ اک دن مدینہ جانا ہے

سیرتِ مصطفی پہ کیجے عمل
خود کودوزخ سے جو بچانا ہے

دل میں حسرت ہےاک زمانے سے
ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے

کرتے رہیۓ تلاوتِ قرآں 
گھرسےشیطاں اگربھگانا ہے 

اپنےماں باپ کی کروخدمت
خلد میں گھر اگر بنانا ہے

یہ ہے فرمان مصطفٰے سن لو
دل کسی کا نہیں دکھانا ہے

بالیقیں بخش دیگا اسکوخدا
جس نےدل سےنبی کومانا ہے 

مل گئی گم شدہ سوئ فوراً
ایسا آقا کا مسکرانا ہے

خلد میں جاےگاوہی خادم
جسنے کہنا نبی کا مانا ہے 

از۔قلم۔محمداسلام۔اشرفی۔خادم۔امیٹھوی

بزم,حضور,آفتاب,ملت,مکمل,کلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کاپانی ہےان کاکھاناہے ان کی قدرت میں کل خزانہ ہے   اپنا جب تک بھی آب و دا نہ  ہے ذکرسرکارکا  سنا  نا  ہے  ہرمرض کا علا ج ہے جس جا وہ شہ دیں کا آستا نہ  ہے  شو ق دیدا ر میں گئے نو بار کم نما ز یں ہو ں اک بہا نا ہے  مسجد بابری بچا نہ  سکے آج تک اس کا چھٹ پٹانا ہے  ہے ابھی وقت جاگ جا اےدل گیا ن وا پی ا گر بچا نا ہے  زندگی کا عظیم  یے مقصد ,,ہم کو طیبہ  ضرور جانا ہے,,  شوق سے نعت پاک پڑھ عاجز بس یہی جنتی  ترا نا  ہے  از,سیدتوفیق الحسن عاجزاشرفی بارہ ڈیہہ سہسرام

صاحب کلام حضرت 
حافظ سیدتوفیق الحسن عاجزاشرفی بارہ ڈیہہ سہسرام
خلیفئہ حضورفخرالمشائخ حضرت علامہ مولاناحکیم سیدشاہ فخرالدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی علیہ الرحمتہ الرضوان

بزم,حضور,آفتاب,ملت,مکمل,کلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان کاپانی ہےان کاکھاناہے
ان کی قدرت میں کل خزانہ ہے

 اپنا جب تک بھی آب و دا نہ  ہے
ذکرسرکارکا  سنا  نا  ہے

ہرمرض کا علا ج ہے جس جا
وہ شہ دیں کا آستا نہ  ہے

شو ق دیدا ر میں گئے نو بار
کم نما ز یں ہو ں اک بہا نا ہے

مسجد بابری بچا نہ  سکے
آج تک اس کا چھٹ پٹانا ہے

ہے ابھی وقت جاگ جا اےدل
گیا ن وا پی ا گر بچا نا ہے

زندگی کا عظیم  یے مقصد
,,ہم کو طیبہ  ضرور جانا ہے,,

شوق سے نعت پاک پڑھ عاجز
بس یہی جنتی  ترا نا  ہے

از,سیدتوفیق الحسن عاجزاشرفی بارہ ڈیہہ سہسرام

صاحب کلام حضرت حافظ وقاری محمد ممتاز رضا قادری نانپوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
صاحب کلام حضرت حافظ وقاری محمد ممتاز رضا قادری نانپوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی



بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام     دوجہاں میں جو سب سے دانا ہے  دل مرا اس کا ہی دوانہ ہے  مالکِ کل جہان تو بےشک  پیارے حسنین کا ہی  نانا ہے  ‏ طور تک ہی گئے کلیم اللہ  عرش پر ان کا  آنا جانا ہے  ہے  ارادہ سدا مصمم یہ ہم کو طیبہ ضرور جانا ہےٗ   دوستو بختِ خفتہ کو اپنے   پڑھ کے صلِّ علٰی جگانا ہے  جو بھی گستاخ ہے شہِ دیں کا  اس کا دوزخ ہی بس  ٹھکانہ ہے  خستہ ممتاز  نعت لکھ لکھ کر جا کے  سرکار کو  سنانا ہے  ممتاز قادری نانپوری


صاحب کلام حضرت حافظ وقاری محمد ممتاز رضا قادری نانپوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام 
 
 دوجہاں میں جو سب سے دانا ہے 
دل مرا اس کا ہی دوانہ ہے

مالکِ کل جہان تو بےشک 
پیارے حسنین کا ہی  نانا ہے
 ‏
طور تک ہی گئے کلیم اللہ 
عرش پر ان کا  آنا جانا ہے

ہے  ارادہ سدا مصمم یہ
ہم کو طیبہ ضرور جانا ہےٗ 

دوستو بختِ خفتہ کو اپنے 
 پڑھ کے صلِّ علٰی جگانا ہے

جو بھی گستاخ ہے شہِ دیں کا 
اس کا دوزخ ہی بس  ٹھکانہ ہے

خستہ ممتاز  نعت لکھ لکھ کر
جا کے  سرکار کو  سنانا ہے

ممتاز قادری نانپوری

صاحب کلام شیر مغربی چمپارن حضرت علامہ مولانا مفتی محمد کلام الدین کلیمی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ
صاحب کلام شیر مغربی چمپارن حضرت علامہ مولانا مفتی محمد کلام الدین کلیمی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام 


دل میں پختہ یہی ارادہ ہے 
اک نہ اک دن مدینہ جانا ہے 


مصطفٰی کا مقام کیا کہنا 
سارے نبیوں میں سب سے اعلی ہے 


جان عالم ہیں آپ ہی آقا 
بات سچ ہے، نہیں فسانہ ہے 


ان کا پیتے ہیں ان کا کھاتے ہیں 
پانی ان کا ہے ان کا دانہ ہے 


آ گئ ہے گھڑی ولادت کی 
جشن اس کا ہمیں منانا ہے 


یہ تمنا ہے ایک مدت سے 
"ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے "


ساتھ قسمت کا مل گیا پھر تو 
اپنا بستر وہیں جمانا ہے 


مانگ لو مانگ لو کلیمی تم
ان کے ہاتھوں میں کل خزانہ ہے 


محمد کلام الدین کلیمی

بزمِ حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام   اس حقیقت کو سب نے مانا ہے ان کے صدقے میں کل زمانہ ہے  اے ہوا چل ذرا سلیقے سے میرے آقا کا آستانہ ہے  انکے دیدار کا میں پیاسا ہوں بس یہی تشنگی بجھانا ہے   آرزوئیں مچلتی ہیں دل میں ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے  جو گداگر ہیں میرے آقا کے ان کے زیرِ قدم زمانہ ہے  بولا دیوانہ عشق و مستی میں دل کو طیبہ نگر بنانا ہے  نجدیا سوچتا ہے جنت کی  نار دوذخ میں تجھ کو جانا ہے  کیجے توبہ بدل خدا کے حضور داغ عصیاں اگر مٹانا ہے  وارثیؔ چلئے ان کی سیرت پر زیست جو معتبر بنانا ہے   از قلم عبدالعزیز وارثی بہرائچ شریف


صاحب کلام حضرت مولانا عبدالعزیز وارثی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی 
بہرائچ شریف

بزمِ حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام 

اس حقیقت کو سب نے مانا ہے
ان کے صدقے میں کل زمانہ ہے

اے ہوا چل ذرا سلیقے سے
میرے آقا کا آستانہ ہے

انکے دیدار کا میں پیاسا ہوں
بس یہی تشنگی بجھانا ہے 

آرزوئیں مچلتی ہیں دل میں
ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے

جو گداگر ہیں میرے آقا کے
ان کے زیرِ قدم زمانہ ہے

بولا دیوانہ عشق و مستی میں
دل کو طیبہ نگر بنانا ہے

نجدیا سوچتا ہے جنت کی 
نار دوذخ میں تجھ کو جانا ہے

کیجے توبہ بدل خدا کے حضور
داغ عصیاں اگر مٹانا ہے

وارثیؔ چلئے ان کی سیرت پر
زیست جو معتبر بنانا ہے


از قلم عبدالعزیز وارثی بہرائچ شریف

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام   بھیک لینے وہاں پہ جانا ہے  جس جگہ ان کا آستانہ ہے  دلکی چاہت ہے انکی چوکھٹ پر  مجھکو۔۔۔۔۔۔۔۔ نعت نبی سنانا ہے   سنت شاہ پر عمل کر کے  عقبی اپنا ہمیں بنانا ہے  جس نے ہندوستاں کو چمکایا   وہ تو خواجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا آستانہ   نعت شاہ ہدی کے  صدقے میں  ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے  سجدے کرلے ہزار اے نجدی  پھر بھی دوزخ ترا ٹھکانہ ہے   کلمہ کنکر نے بھی پڑھا ان کا  جن پہ شیدا یہ کل زمانہ ہے   کیوں بھلا وہ ڈرے زمانے سے جو نبی کا ہوا دوانہ ہے  فیض حسان پاکے محفل میں  نعت سرکار گنگنانا ہے  ان کی محفل سجا کے اے پرواز  بارش نور میں نہانا ہے   ظفر پرواز گڑھوا جھارکھنڈ


صاحب کلام حضرت قاری
 ظفر پرواز صاحب قبلہ 
دامت برکاتہم العالیہ
 جھارکھنڈ

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام 

بھیک لینے وہاں پہ جانا ہے 
جس جگہ ان کا آستانہ ہے

دلکی چاہت ہے انکی چوکھٹ پر 
مجھکو۔۔۔۔۔۔۔۔ نعت نبی سنانا ہے 

سنت شاہ پر عمل کر کے 
عقبی اپنا ہمیں بنانا ہے

جس نے ہندوستاں کو چمکایا  
وہ تو خواجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا آستانہ 

نعت شاہ ہدی کے  صدقے میں 
ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے

سجدے کرلے ہزار اے نجدی 
پھر بھی دوزخ ترا ٹھکانہ ہے
 
کلمہ کنکر نے بھی پڑھا ان کا 
جن پہ شیدا یہ کل زمانہ ہے 

کیوں بھلا وہ ڈرے زمانے سے
جو نبی کا ہوا دوانہ ہے

فیض حسان پاکے محفل میں 
نعت سرکار گنگنانا ہے

ان کی محفل سجا کے اے پرواز 
بارش نور میں نہانا ہے 

ظفر پرواز گڑھوا جھارکھنڈ

صاحب کلام حضرت مولانا ابوالاحسان قادری مضطرارشدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی

صاحب کلام حضرت مولانا ابوالاحسان قادری مضطرارشدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی 

بزمِ حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام

مصرع طرح

*ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے* 

   میرے آقا کا جو دوانہ ہے
 اس کو فردوس میں ہی جانا ہے

میں نے دل سےنبی کو مانا ہے   
ان پہ شیدا مرا گھرانہ ہے

حال اپنا انہیں سنانا ہے 
ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے 

بخشش ونور کا ہے وہ مرکز 
شاہ دیں کا جو آستانہ ہے

جو ہے گستاخ شاہِ والا کا
نارِ دوزخ میں اس کوجاناہے

کیوں گناہوں کی سمت ہومائل
رب تعالیٰ کو منہ دکھانا ہے

پیش کرنے سلام آقا کو
ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے 

با ادب روضۂِ پیمبر پر
عرش والوں کا آنا جانا ہے

چل کے احمد رضاکےمسلک پر
باغ جنت میں گھر بنانا ہے

ان سے الفت رکھو ابو الاحساں
جن کا طیبہ میں آستانہ ہے

نتجہ فکر ابوالاحسان قادری مضطرارشدی غفرلہ مہاراشٹر
22شوال المکرم سنہ چودہ سو چوالیس ہجری بمطابق 13مئی سنہ 2023 بروز سنیچر




بزم آفتاب ملت میں کہا گیا کلام

صاحب کلام استاذ العلماء والشعراء حضرت علامہ مولانا محمد شرافت رضا بریلوی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ 

حسن  شہر  رسول ایسا ہے
ہر مسلمان جس پہ مرتا ہے

ان کے دیدار کی تڑپ لے کر
ثور میں ایک سانپ رہتا ہے

ان کے احساں ہیں کل زمانے پر
ہر کوئی ان کے  در  کا کھاتا ہے

میں تو ہوں ہند میں مگر میرا
دل ,, دیار  نبی  میں ,, رہتا ہے

نعت سرور کی ہے سجی محفل
آج    موسم   ,, بڑا   سہانہ   ہے

چاہے پڑ جائیں پاؤں میں چھالے
,, ہم کو  طیبہ ضرور  جانا  ہے ,,

ان کے سلطان بھی بھکاری ہیں
بے   مثال   ان   کا   آستانہ  ہے

جاؤ    دربار    مصطفائی   میں
رحمتوں   میں   اگر   نہانا   ہے

سر نمازوں میں تو جھکا اپنا
اپنے  رب  کو  اگر   منانا  ہے

حفظ  دین  رسول کی  خاطر
ہم کو سینے پہ زخم کھانا ہے

زخم  ہر  ایک  اپنے  سینے  کا
جا  کے  طیبہ  نگر  دکھانا  ہے

دل ہمارا حضور برسوں سے
آپ  کی  دید  کو  ترستا  ہے

اس  کی  تقدیر  ہے ,, بلندی  پر
رب کے محبوب کا جو شیدا ہے

کاش مل جائے خاک پائے حضور
اپنے  رخ  پر ,,,,,,, ہمیں  لگانا  ہے

کوئی ,, گنج شکر  ہے ,, دیوانہ
کوئی شیدا نبی کا خواجہ ہے

اعلی حضرت کا منظر اسلام
علم و  حکمت کا کارخانہ ہے

ہے شرافت یہ تیری خوش بختی
نعت ,, شاہ  امم  کی ,, لکھتا  ہے

نتیجۂ............فکر
محمد شرافت رضا بریلوی

شاعر اسلام جناب ابصار احمد انصاری سعادت گنج بارہ بنکی یو پی الہند


بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام

صاحب کلام جناب ابصار احمد انصاری سعادت گنج بارہ بنکی یو پی الہند 

مصرع طرح   ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے


افاعیل  فاعِلاتن مفاعِلن فعلن

نعت کی محفلیں سجانا ہے 
اس طرح نیکیاں کمانا ہے

جو بھی سرکار کا دوانہ ہے 
اس کی مٹھی میں یہ زمانہ ہے

اک زمانے سے دل میں ٹھانا ہے
ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے 

سدرةالمنتہی سے بھی آگے 
سرور دیں کا آنا جانا ہے

جس پہ کرتی ہے رشک جنت بھی 
وہ شہِ دیں کا آستانہ ہے

چل کے اصحاب کے طریقے پر 
اپنا عقبی ہمیں بنانا ہے

فوج اعداء سے نکلے حر کہہ کر
خلد میں اب مجھے بھی جانا ہے 

بولے شبیر ہم کو کربل میں
جاکے دین نبی بچانا ہے

ذکر شیخین کر کے محفل میں
رافضیو تمہیں جلانا ہے

ان کے روضے پہ جاکے اے ابصار
تم کو نعت نبی سنانا ہے 


نتیجہء فکر  ابصار احمد انصاری  سعادت گنج بارہ بنکی یو پی

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Emoji
(y)
:)
:(
hihi
:-)
:D
=D
:-d
;(
;-(
@-)
:P
:o
:>)
(o)
:p
(p)
:-s
(m)
8-)
:-t
:-b
b-(
:-#
=p~
x-)
(k)