جامعہ ام سلمی ایک مختصر تعارف

 جامعہ ام سلمی ۔ ایک مختصر تعارف

از۔شیخ الحدیث حافظ احادیث کثیرا حضور امیر القلم عاشق شہنشاہ امم ناشر مسلک امام عرب و عجم فاتح آگرہ نبیرۂ سرکار محبی پیر طریقت رہبر راہ شریعت معمار قوم وملت حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری الشاہ

 محمد ارشد الرحمن قادری صاحب قبلہ ۔ آگرہ


تعلیم نسواں ایک ایسا موضوع ہے جس کی افادیت پر ہمیشہ اہل قلم کچھ نہ کچھ لکھتے رہے ہیں ۔ اور حقیقت یہ ہیکہ جب مائیں پڑھی لکھی ہوتی ہیں تو بچے تعلیمی میدان کے بہترین شہسوار ثابت ہوتے ہیں۔ اس فلسفے کو نظر میں

رکھ کر اور وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے گرامئی باوقار لائق احترام آل رسول حضور سید آفتاب عالم صاحب قبلہ واحدی نے تعلیم نسواں کے لئے 2007 میں ایک شاندار ادارہ بنام ،،جامعہ امّ سلمہ ،،کی بنیاد رکھی۔

جو بفضلہ تعالیٰ شاہزادیان اسلام کےلئے کافی منفعت بخش ثابت ہوئی۔جس میں درس وتدریس کےلئے

 تجربہ کار ذی صلاحیت معلمات کی خدمات حاصل کی گئیں جس سے علمی گلشن کی ہریالی میں اضافہ ہوا ۔

اور اب تک سینکڑوں طالبات سند فضیلت حاصل کرچکی ہیں،بفضلہ تعالیٰ تعمیری لحاظ سے بھی ادارہ کافی کامیاب ہے اور عفت عصمت کے تحفظ کے سارے لوازمات کا مکمل انتظام ہے۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے ماہ ونجوم بھی پوری شان وشوکت کے ساتھ جگمگارہے ہیں۔

 اللہ تعالیٰ اہلبیت اطہار کے صدقے میں ادارے کی حفاظت کے ساتھ خوب خوب ترقیاں عطا فرمائے۔

 آمین بجاہ سیّد المرسلین ﷺ


گدائے مفتئی اعظم وسرکار محبی محمد ارشد الرحمن قادری پوکھریروی آگرہ


https://www.jamiaummesalma.com/2023/03/blog-post_45.html


جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد جامعہ ام سلمہ دریاآباد umme salma junior high school daryabad gulshan-e-madeena sartajul uloom daryaabad


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے