نجم الشعراء مولانا جیش احمد خان امجدی نوری

بزم سلطان الہند میں کہا گیا مکمل کلام 
                

محبت شاہ دیں کی وہ کبھی پایا نہیں کرتے
صحابہ کے طریقے کو جو اپنایا نہیں کرتے

نہیں ہے جس کے سینے میں حبیبِ پاک کی الفت
حقیقت میں وہ لطفِ زندگی پایا نہیں کرتے

جو کرتے رہتے ہیں ہردم درود پاک کی کثرت 
قسم اللہ کی وہ دکھ سے گھبرایا نہیں کرتے 

یہی تو اچھی خصلت ہے خدا کے نیک بندوں کی 
زباں پر حرف شکوہ وہ کبھی لایا نہیں کرتے 

جنہیں تعلیم ملتی ہے  شہ بطحا کی چوکھٹ سے
کبھی وہ غیر کی تہذیب اپنایا نہیں کرتے

جو سنی ہیں ہمیشہ نام احمد پر عقیدت سے 
انگوٹھے چومنے سے رک کبھی جایا  نہیں کرتے

جنہیں کامل یقیں ہے جان عالم کی عنایت پر  
سوائے ان کے در کے  وہ کہیں جایا نہیں کرتے 

سروں پر جن کے ہے دست کرم نوری شہ دیں کا 
کسی ظالم سے دنیا میں وہ گھبرایا نہیں کرتے

محمد جیش خان نوری امجدی مہراجگنج یوپی

جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597 



جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597

جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر
8009968910.8009059597

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے