کلام عبد العزیز قادری بہرائچ شریف


بزمِ حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل
 کلام 
صاحب کلام حضرت مولانا عبدالعزیز وارثی صاحب 
قبلہ مدظلہ العالی
 والنورانی 
بہرائچ شریف 




وہاں پر ہر گھڑی اللہ کی رحمت برستی ہے 
کہ جو شہر مدینہ مصطفیٰ کی  پیاری بستی ہے

نہ پوچھو ان کے دربار کرم کی عظمتیں یارو
فرشتوں کی جماعت ہر گھڑی اس جا اترتی ہے

اجابت اپنے سینے سے لگاتی اسے جھک کر
زبان مظہر حق سے دعا جو بھی نکلتی ہے

یہ مبنی بر حقیقت ہے دھواں اٹھتا نہیں اس میں 
جو عشقِ مصطفیٰ کی آگ سینے میں سلگتی ہے

مقدر کا ستارہ اوج پر آجاتا ہے اس کا 
مرے سرکار کی چشم عنایت جس پہ اٹھتی ہے

حضورِ حق میں آخر کیوں نہ ہوجاؤں معزز میں  
"خوشا قسمت نبی کی یاد میرے دل میں رہتی ہے"

چلو آو چلیں ائے وارثیؔ اس پیاری نگری میں 
جہاں ہر ایک کی بگڑی ہوئی  قسمت 
سنورتی ہے
=÷=÷=÷=÷=÷=÷=÷=÷=÷=
=÷=÷=÷=÷=÷=÷=÷=÷=
=÷=÷=÷=÷=÷=
=÷=÷=÷=÷=
=÷=÷=
=÷=
÷


از قلم عبدالعزیز وارثی بہرائچ شریف 
یوپی

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Emoji
(y)
:)
:(
hihi
:-)
:D
=D
:-d
;(
;-(
@-)
:P
:o
:>)
(o)
:p
(p)
:-s
(m)
8-)
:-t
:-b
b-(
:-#
=p~
x-)
(k)