بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام
باذن خالق اکبر درود پڑھتے ہیں
بلطف سید و سرور درود پڑھتے ہیں
شفیع حشر شفاعت کریں گے محشر میں
یہ بات دل میں بساکر درود پڑھتے ہیں
گزر ادھر سے ہوا ہے حضور کا شاید
درخت و کنکر و پتھر درود پڑھتے ہیں
نبی کے عشق کا تحفہ جنہیں میسر ہے
مچل مچل کے وہ اکثر درود پڑھتے ہیں
خدا گواہ وہ خوش بخت لوگ ہیں جو بھی
" خدا کے پیارے نبی پر درود پڑھتے ہیں"
رسول پاک کی محفل میں با وضو ہوکر
بصد خلوص ثنا گر درود پڑھتے ہیں
نگاہ لطف و کرم ان کی ہو گئی جن پر
در نبی پہ وہ جاکر درود پڑھتے ہیں
اے نجدی دیکھ بصیرت اگر سلامت ہے
در نبی کے کبوتر درود پڑھتے ہیں
وظیفہ اپنا بھلا کیسے ہو نہ ائے ممتاز
بر آسماں مہ و اختر درود پڑھتے ہیں
از قلم محمد ممتاز رضا قادری نانپوری
1 تبصرے
جواب دیںحذف کریںالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
جامعہ ام سلمہ کی جانب سے نعت رسول مقبول ﷺکو نشر کرنے کا یہ بہت عمدہ طریقہ ہے
یوں تو social networks پر بہت سارے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بہت سارے افراد اس کام کو انجام دیتے ہیں مگر
جس احسن طریقے سے حضور سیدی آفتاب ملت سید آفتاب عالم گوہر صاحب قبلہ اطال اللہ عمرہ نعت رسول ﷺ کو نشر کرتے ہیں اور اس کام میں لگے ہیں یہ نہایت منفرد طریقہ ہے
سیدی کے زندگی کے بہت سارے مقاصد ہیں مگر ان میں نعت رسول ﷺ کی اشاعت سر فہرست ہے
سیدی نے خود کو نعت سرور کی فروغ کیلئے خود کو وقف کر دیا ہے
اللہ تعالٰی حضور آفتاب ملت کے نعت رسول ﷺسے محبت کو قبول فرمائے علم وعمل میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے اور عمر طویل عطا فرمائے آمین ثم آمین
دعا گو محمد ممتاز رضا قادری نانپوری