محبوب الشعرا حضرت محبوب رضا شبنم رضوی

 

کلام محبوب الشعرا حضرت حافظ وقاری محمد محبوب شبنم رضوی مہسی شریف

کون چاہے بھلا دشمنی آپ کی 

ہم کو مطلوب ہے دوستی آپ کی 

معتبر بات ہے معتمد ذات ہے 

اے گل گلشن فاطمی آپ کی

خالق دو جہاں از پئے مصطفے

خوب لمبی کرے زندگی آپ کی

شاد مانی میں ڈوبے ہوۓ ہیں سبھی 

مرحبا دیکھ کر خوش دلی آپ کی

جامعہ ام سلمہ کے بالواسطے 

خدمت دین ہے قیمتی آپ کی

دے رہا ہوں میں انجام جو کام یہ

ہے دعا گوہر قادری آپ کی

کہتے ہیں سب یہی با ادب ہر گھڑی

ہر ادا خوب ہے واقعی آپ کی

محفل عالمی میں بدولت ہوئی 

میری دو بار ہے حاضری، آپ کی

شبنم ناتواں پہ ہو چشم کرم 

دائمی دائمی دائمی آپ کی

کچھ لکھے تو لکھے کیسے شبنم بھلا 

 پاس اس کے کہاں ڈائری آپ کی



محبوب شبنم رضوی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے