قصیدہء محبوب الشعرا

 



قصیدہء محبوب الشعرا 

قصیدہء محبوب شبنم رضوی مہسی شریف 


نقیب ہندوستان اسیر امام احمد رضا خان 

حضرت حافظ وقاری محبوب شبنم رضوی

 مہسی شریف سے واٹس ایپ پر شاعری

 میں گفتگو دوران موصوف کی 

محبت میں لکھے ہوئے

 اشعار ملاحظہ فرمائیں


رب سلامت رکھے عاجزی آپ کی 

پھیلتی ہی رہے روشنی آپ کی


آج گوگل کو بھی سچ بتانا پڑا 

واہ کیا خوب ہے شاعری آپ کی


اس لئے رب نے بخشا نقابت کا فن 

جو نبی سے ہے وابستگی آپ کی

صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم


شبنم باوفا خوب رب کریم 

رکھے دائم طبیعت ہری آپ کی


جامعہ ام سلمہ میں ہوتی رہے 

کاش تازندگی حاضری آپ کی


فضل حق سے مرے گھر میں سہ مرتبہ 

آمد آمد ہوئی واقعی آپ کی


میں تو سوبار مل کر کہوں گا یہی 

کاش پھر سے ہو جلوہ گری آپ کی


ہے تمنا کہ ہر سال کرتا رہے

خدمتیں گوہر قادری آپ کی


آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ

 و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم 

و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد 

ضلع بارہ بنکی یوپی الہند

 8400404186

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے