کلام حضرت قاری زاہد رضا فانی بدایونی


کلام قاری زاہد رضا فانی بدایونی 

کلام قاری زاہد رضا فانی بدایونی

*بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا کلام*


آپ کی یادوں میں یوں کھویا کریں

آپ کو ہی ہر طرف دیکھا کریں


حکم جو سرکار فرمایا کریں

پیڑ قدموں میں چلے آیا کریں


یادیں طیبہ کی جو تڑپایا کریں

بیٹھ کر نعتِ نبی لکھا کریں


ہر برس ہم کو مدینہ طیبہ

"یا رسول اللہ بلوایا کریں"


بات حق میری زباں سے عمر بھر

"یا رسول اللہﷺ بلوایا کریں"


کر نہیں سکتا اسے نیچا کوئی

مصطفی میرے جسے اونچا کریں


جس طرح بھی ہو گناہوں سے بچیں

نیکیوں کے واسطے دوڑا کریں


یا نبی اب تو بلا لو اپنے دوار

اور کتنے سال پرتکچھا کریں


ہند میں اب دل نہیں لگتا مرا

یا نبی طیبہ کا باشندہ کریں


وہ رخِ انور سے سرکائیں نقاب

چاند تاروں کو بھی شرمندہ کریں


ان کی مرضی سے نمازیں پانچ ہوں

وہ جسے چاہیں اسے قبلہ کریں


ان کی صحبت سے ہے لازم اجتناب

صلحِ کلیت کا جو دھندا کریں


کشٹ ہیں فانی کے جیون میں بہت

یا رسولِ ہاشمی کرپا کریں


*از قلم ۔ زاہد رضا فانی بدایونی*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے