سہرا شہزادہء رفیق العلماء

 شادی خانہ آبادی نور چشم مولانا محمد جاوید رضا شہزادہء شیر رفیق العلماء حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری مفتی الشاہ محمد یونس رضا رفیقی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بانئ مدارس کثیرا لکھیم پور کھیری 





کتنا دلکش ہے حسین اور شگفتہ سہرا 

چشم احباب عزیزاں میں سمایا سہرا


شہر بانو ہیں دلھن اور ہیں نوشہ جاوید 

آج ان دونوں کاہے دیکھنے والا سہرا


ہے دعا شاد رہیں دولھا دلھن ہر لمحہ 

ان کے آلام کا یوں کردے صفایا سہرا


ساری لڑیوں سے محبت کی کرن پھوٹی ہے 

شہر و جاوید کے سرپر جو سجایا سہرا


قلب سے حضرت یونس نے دعائیں دی ہیں 

اس لئے ہوگیا تسکین سراپا سہرا


دادا دادی نے دعاوءں سے نوازا ہے اسے 

اس لئے اور ہوا افضل و اعلی سہرا


نور سے اور چمک اٹھا رخ نور نظر 

جس گھڑی ماں نے کلیجے سے لگایا سہرا


یوسف ادریس حسین اور صلاح الدیں کے 

قلب و جاں فکر و نظر میں ہے سمایا سہرا


بھائی تبریز ہوں تنویر کہ تفسیر حسین 

سب نے مل کر کے محبت سے ہے گایا سہرا


وہ امانت ہوں کہ حسنین کہ عبدالقادر 

ہرکسی نے ہے بڑے پیار سے دیکھا سہرا


پھوپھا ارشاد رفیق اور شہید و مشتاق 

رابعہ زینت و زینب کو بھی بھایا سہرا


دادی دادا و پھپھی چچی و خالہ بہنیں 

ہوگیا سب کے لیے جان تمنا سہرا


غوثیہ اور فضا ہوں کہ رضا و ایوب

سب نے اک لخت کہا ہے بڑا اعلی سہرا


جھومے جاتے ہیں۔مسرت سے علاءالدیں اب 

دیکھ کر بھائی کا اس درجہ نرالا سہرا


شاد آئے ہیں نظر حضرت صدام حسین 

جس گھڑی باندھ کے آیا ہے بھتیجہ سہرا


دیکھ کے حضرت ایوب مچل اٹھے ہیں 

ان کی آنکھوں کو لگا اتنا انوکھا سہرا


شرک سہرے کو وہی لوگ کہا کرتے ہیں 

جن کے ماتھے پہ ہے شیطان لعیں کا سہرا


باندھئے شوق سے نوشاہ کے سرپر یارو 

ہاں یہ جائز ہے شریعت میں گلوں کا سہارا


شعر اچھے تھے مگر اور مزہ تب آیا

عالمہ شہر نے جب پڑھ کے سنایا سہرا


اب تو تاحشر یہی سب سے کہے گا گوہر 

میں نے اک عالم و فاضل کا لکھا تھا سہرا


نتیجہء فکر آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول اسکول ضلع بارہ بنکی یوپی الہند مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات

9935132437-8009059597 





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے