صاحب کلام حضرت مولانا محمد احمد رضا قادری حشمتی مقام شہید نگر بھکاری پٹی گونڈہ یوپی الہند


صاحب کلام حضرت مولانا محمد احمد رضا قادری حشمتی مقام شہید نگر بھکاری پٹی گونڈہ یوپی الہند


 نعتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم


پار اب منجدھار سے بیڑا کریں

مجھ پہ رحمت کی نظر آقا کریں


در پہ بلوا لیں شہِ کون و مکاں

ہم پہ احساں یا نبی ! اتنا کریں


آپ سے فریاد ہے میرے نبی

آپ میرے خواب میں آیا کریں


خلد کی خواہش اگر ہے آپ کو

مصطفیٰ پر جان و دل وارا کریں


 اعلیٰ حضرت نے یہی تعلیم دی

دشمنِ دیں سے نہ سمجھوتا کریں


نعرۂ مشکل کشا سے آپ بھی

دشمنِ حیدر کا منہ کالا کریں


قادری سرکار کے گستاخ سے

بھول کر بھی آپ مت رشتہ کریں


صاحبِ کلام

محمد احمد رضا قادری حشمتی

مقام ل

شہید نگر بھکاری پٹی گونڈہ

نعتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم  پار اب منجدھار سے بیڑا کریں مجھ پہ رحمت کی نظر آقا کریں  در پہ بلوا لیں شہِ کون و مکاں ہم پہ احساں یا نبی ! اتنا کریں  آپ سے فریاد ہے میرے نبی آپ میرے خواب میں آیا کریں  خلد کی خواہش اگر ہے آپ کو مصطفیٰ پر جان و دل وارا کریں   اعلیٰ حضرت نے یہی تعلیم دی دشمنِ دیں سے نہ سمجھوتا کریں  نعرۂ مشکل کشا سے آپ بھی دشمنِ حیدر کا منہ کالا کریں  قادری سرکار کے گستاخ سے بھول کر بھی آپ مت رشتہ کریں  صاحبِ کلام محمد احمد رضا قادری حشمتی مقام ل شہید نگر بھکاری پٹی گونڈہ

صاحب کلام حضرت مولانا محمد احمد رضا قادری حشمتی
مقام شہید نگر بھکاری پٹی گونڈہ یوپی الہند

صاحب کلام حضرت مولانا محمد احمد رضا قادری حشمتی مقام شہید نگر بھکاری پٹی گونڈہ یوپی الہند


تضمین بر سلام حضرت علامہ جمیل الرحمٰن قادری علیہ الرحمہ

مصطفائے ذاتِ یکتا الصلوٰۃ والسلام
اے حبیب رب کعبہ الصلوٰۃ والسلام
آپ کا پڑھتا ہے شیدا الصلوٰۃ والسلام
اے شہنشاہِ مدینہ الصلوٰۃ والسلام
زینتِ عرشِ معلیٰ الصلوٰۃ والسلام

جب زمانے سے شہنشاہِ امم رخصت ہوئے
فکر امت میں لب سرکار پھر ہلنے لگے
دہر میں تشریف جب لائے تو پھر آقا مرے
رب ہب لی امتی کہتے ہوئے پیدا ہوئے
حق نے فرمایا کہ بخشا الصلوٰۃ والسلام

رب تعالیٰ بھیجتا ہے میرے آقا پر درود
اور پڑھتے ہیں فرشتے شاہِ طیبہ پر درود
آپ بھی الفت میں پڑھئے ذات والا پر درود
مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود
ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوٰۃ والسلام

آمدِ سرکار پہ خوشیاں منائیں بلبلیں 
خیر کی خبریں سنائیں مسکرائیں بلبلیں
مرحبا صل علیٰ کے گیت گائیں بلبلیں
غنچے چٹکے پھول مہکے چہچہائیں بلبلیں
گل کھلا باغ احد کا الصلوٰۃ والسلام

جب حبیب خالق ارض و سما پیدا ہوئے
چارو جانب سے اندھیرے کفر کے مٹنے لگے 
عشق و الفت کے جہاں میں چارو جانب گل کھلے
بت شکن آیا یہ کہہ کر سر کے بل بت گرگئے
جھوم کر کہتا تھا کعبہ الصلوٰۃ والسلام

دیکھنے کی آس تھی واللہ مہرو ماہ میں
ساری مخلوقِ خدا ہیں بس کھڑے اس راہ میں
جانور شجر و حجر ہر کوئی تھا اس چاہ میں
سر جھکا کربا ادب عشق رسول اللہ میں
کہہ رہا تھا ہر ستارہ الصلوٰۃ والسلام

قادری ہوگی لحد میں روشنی مرنے کے بعد
اور ملے گی روح کو بھی تازگی مرنے کے بعد
کم نہ ہوگی مصطفیٰ سے عاشقی مرنے کے بعد
میں وہ سنی ہوں جمیلِ قادری مرنے کے بعد
میرا لاشہ بھی کہے گا الصلوٰۃ والسلام

تضمین نگار
محمد احمد رضا قادری حشمتی
متعلم
الجامعۃ الحشمتیہ مشاہد نگر پپرا ماہم گونڈہ
مقام شہید نگر بھکاری پٹی گونڈہ

*بزمِ حضور آفتابِ ملت میں کہا گیا مکمل کلام*  عرشِ اعظم پہ شہرت مدینے کی ہے کیا کہوں کیسی رفعت مدینے کی ہے  اپنی رحمت سے بخشے گا اس کو خدا جس کے دل میں محبت مدینے کی ہے  سارے انسان حیران ہیں دیکھ کر  "یوں فضا خوبصورت مدینے کی ہے"  مصطفیٰ جانِ رحمت کے صدقے میں ہی  بڑھ گئی اتنی عزت مدینے کی ہے  اشک آنکھوں میں آتے ہیں یہ سوچ کر ہائے افسوس فرقت مدینے کی ہے  ہم نے اپنے بزرگوں سے سن رکھا ہے سب سے اعلیٰ فضیلت مدینے کی ہے  عشق والے یہی کہتے ہیں قادری  ساری دنیا میں نکہت مدینے کی ہے صاحبِ کلام سگِ بارگاہِ حشمت  *حضرت مولانا محمد احمد رضا قادری حشمتی* مقام *شہید نگر بھکاری پٹی گونڈہ یوپی الہند*

*بزمِ حضور آفتابِ ملت میں کہا گیا مکمل کلام*

عرشِ اعظم پہ شہرت مدینے کی ہے
کیا کہوں کیسی رفعت مدینے کی ہے

اپنی رحمت سے بخشے گا اس کو خدا
جس کے دل میں محبت مدینے کی ہے

سارے انسان حیران ہیں دیکھ کر 
"یوں فضا خوبصورت مدینے کی ہے"

مصطفیٰ جانِ رحمت کے صدقے میں ہی 
بڑھ گئی اتنی عزت مدینے کی ہے

اشک آنکھوں میں آتے ہیں یہ سوچ کر
ہائے افسوس فرقت مدینے کی ہے

ہم نے اپنے بزرگوں سے سن رکھا ہے
سب سے اعلیٰ فضیلت مدینے کی ہے

عشق والے یہی کہتے ہیں قادری 
ساری دنیا میں نکہت مدینے کی ہے
صاحبِ کلام
سگِ بارگاہِ حشمت 
*حضرت مولانا محمد احمد رضا قادری حشمتی*
مقام
*شہید نگر بھکاری پٹی گونڈہ یوپی الہند*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے