زندگی ہے فقط بندگی کے لئے

 

زندگی ہے فقط بندگی کے لئے


زندگی ہے فقط بندگی کے لئے

زندگی ہے فقط بندگی کے لئے

زندگی  ہے فقط بندگی کے لئے

زندگی ہے فقط بندگی کے لئے


السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ لیجئے آپ حضرات کی بارگاہ اقدس میں ایک خوبصورت مصرع طرح پیش کیا گیا ہے آئیں جم کر طبع آزمائی فرمائیں مصرع طرح 


زندگی ہے فقط بندگی کے لئے


قافیہ بندگی زندگی پروری شاعر ظاہری باہمی دل لگی عاشقی رہبری دلبری عاجزی دوستی سادگی دلی ولی نبی علی وحی سبھی خوشی غمی نمی 

ردیف کے لئے 

افاعیل  فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن 

18-8-2023

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام  یہ زمین و زماں ہیں نبی کے لئے  اور بنے دوجہاں آپ ہی کے لئے  رب کے محبوب پر دل سے ہوجا فدا دل دیا ہے خدا نے اسی کے لئے  آۓ جگ میں نبی لب پہ جاری رہا رب ھبلی سدا امتی کے لئے  اپنے ماں باپ کو کر لو راضی یہاں ہے یہ فرمان آقا سبھی کے لئے  شہ کے اصحاب سب مثل تاروں کے ہیں ان کی کر اقتداء رہبری کے لئے  فعل بد سے رہو دور اے مومنو  زندگی ہے فقط بندگی کے لئے  کردو اتنا کرم یا شفیع الامم آؤں دربار میں حاضری کے لئے  شہ کی سیرت پہ چلنا پڑے گا سدا دین و دنیا کی ہر اک خوشی کے لئے  عشق خیرالورٰی دل میں صارم بسا کار آمد ہے یہ ہر گھڑی کے لئے  غلام جیلانی صارم القادری نوری محلہ سیتا مڑهی بہار ٢ صفر المظفر ١٤٤٥ ھجری

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام


یہ زمین و زماں ہیں نبی کے لئے 

اور بنے دوجہاں آپ ہی کے لئے


رب کے محبوب پر دل سے ہوجا فدا

دل دیا ہے خدا نے اسی کے لئے


آۓ جگ میں نبی لب پہ جاری رہا

رب ھبلی سدا امتی کے لئے


اپنے ماں باپ کو کر لو راضی یہاں

ہے یہ فرمان آقا سبھی کے لئے


شہ کے اصحاب سب مثل تاروں کے ہیں

ان کی کر اقتداء رہبری کے لئے


فعل بد سے رہو دور اے مومنو 

زندگی ہے فقط بندگی کے لئے


کردو اتنا کرم یا شفیع الامم

آؤں دربار میں حاضری کے لئے


شہ کی سیرت پہ چلنا پڑے گا سدا

دین و دنیا کی ہر اک خوشی کے لئے


عشق خیرالورٰی دل میں صارم بسا

کار آمد ہے یہ ہر گھڑی کے لئے


غلام جیلانی صارم القادری نوری محلہ سیتا مڑهی بہار

٢ صفر المظفر ١٤٤٥ ھجری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے