کلامِ ممتاز رضا قادری نانپوری

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام 
کریمانہ نگاہیں جب معین الدین کردیں گے
ہمارے خالی کاسے کو وہ اک لمحے میں بھر دیں گے

تجھے معلوم کیا جوگی مرےخواجہ جو کر دیں گے
دل بے نور میں تیرے سراپا نور بھر دیں گے

عطائے مصطفے خواجہ چلے جب ہند کی جانب
کسے معلوم تھا ویراں کو وہ گلزار کر دیں گے

مدینے کی تمنا ہے تو پھر اجمیر ہی چلئے
مجھے امید ہے خواجہ مرے اذنِ سفر دیں گے

سخاوت بے مثالی ہے عنایت بے مثالی ہے
یہ مت کہنا مرے خواجہ اگر دیں گے مگر دیں گے

سخی دربار ہے انکا نہیں جاتا کوئی خالی
مری جھولی کو بھی خواجہ معین الدین بھر دیں گے

نکھر جائے گا تب ممتاز تیری زیست کا گلشن
نگاہ لطف تجھ پرجب شہ اجمیر کر دیں گے



ممتاز قادری نانپوری

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Emoji
(y)
:)
:(
hihi
:-)
:D
=D
:-d
;(
;-(
@-)
:P
:o
:>)
(o)
:p
(p)
:-s
(m)
8-)
:-t
:-b
b-(
:-#
=p~
x-)
(k)