کلامِ الیاس رضا حسرت امراؤتی

بزمِ آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام نمبر 1
خدا نے نور سے اپنے شہِ دیں کو بنایا ہے
جہاں میں آپ ہی کے نور سے پھیلا اجالا ہے

لبوں پر اس کے ہر پل مدحت شاہ مدینہ ہے 
نبیﷺکا چاہنے والا غموں کو بھول جاتا ہے

وہ جس نے روشنی پائی ہے خورشیدِ رسالت سے 
تو اس کی زندگی میں پھر اجالا ہی اجالا ہے

مدینے کی بہاریں دیکھ لیں ماتھے کی آنکھوں سے 
مرے آقاﷺ غریبوں کی بس اتنی ہی تمنا ہے

امام الانبیاء شاہِ امم خیرالوریٰ تم ہو 
جدھر بھی دیکھتے ہیں ہم تمہارا بول بالا ہے 

کبھی رشتہ نہ رکھنا کوئی اپنا اس کمینے سے 
وہابی دیوبندی کا بڑا گندہ عقیدہ ہے

اندھیرا کس طرح ہوگا بھلا پھر قبر میں حسرت
چراغِ عشقِ سرکارِ مدینہ دل میں جلتا ہے

محمد الیاس رضا حسرت امراؤتی مہاراشٹر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے