کلامِ الیاس رضا حسرت امراؤتی

بزمِ آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام نمبر 2
زمیں پر ہی نہیں دونوں جہاں میں جو اجالا ہے 
یہ سارا نور پاک سرور عالم کا صدقہ ہے 

 ہمارے لب پہ نعت پاک احمد کا وظیفہ ہے 
یہی وہ چیز ہے جس سے ہمارا دل بہلتا ہے
 
لحد میں پل پہ کوثر اور میزاں پر قیامت میں 
گنہگاروں کو آقاﷺ بس تمہارا ہی سہارا ہے

ہمیشہ لاج رکھی ہیں مرے سرکارﷺ نے میری 
مرے جیسے نکمے کو بھی آقاﷺ نے نبھایا ہے

 نبیﷺکے نام پر سب کچھ لٹا دینا بِنا سوچے 
سبق بچوں کو اپنے بس یہی ہم نے سکھایا ہے

کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے اپنے نام لیوا کو
وسیلہ آپ کا ہردم ہمارے کام آیا ہے

مرے سرکار کے پڑتے ہیں  جب اس پر قدم حسرت 
تو پائے ناز کی برکت سے پتھر بھی پگھلتا ہے

محمد الیاس رضا حسرت امراؤتی مہاراشٹر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے