کلامِ امتیاز اختر بلبل پلاموی

بزم آفتاب ملت کے لیے کہا گیا مکمل کلام
کچھ ایسی شان و عظمت والا ان کا شہر طیبہ ہے
جہاں پر قدسیوں کا روز آنا اور جانا ہے

بظاہر دور ہیں ہم ان کے شہر پاک سے لیکن
حقیقت میں ہمارا دل مدینے میں ہی رہتا ہے

کچھ ایسی شان ہوتی ہے غلام شاہ بطحا کی
جہاں میں جس جگہ جاتا ہےجھنڈے گاڑ دیتا ہے

بلا لیجے بلا لیجے مجھے بھی شہر طیبہ میں
شہا رخت سفر پھر حاجیوں نے باندھ رکھا ہے

عدوۓ سرور عالم پہ ایسی طاری ہے ہیبت
رضا کے نام سے ندوہ ابھی بھی تھرتھراتا ہے

مچلتا جھومتا جاۓ گا بلبل شہر طیبہ کو
کوئی کہ دے بلاوا سرور عالم کا آیا ہے

از سخن آموز

امتیاز اختر بلبل پلاموی حیدر نگر پلاموں جھارکھنڈ
9801316272
۲۶ جمادی الاول ۱۴۴۴ہجری مطابق 21دسمبر 2022عیسوی بدھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے