نجم الشعراء حضرت مولانا محمد جیش خان امجدی نوری صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ ‏( ‏نجم ‏الشعراء)

حمد باری تعالیٰ 

سر کو خدا کے آگے جھکانا کمال ہے
رو رو کے بس اسی کو منانا کمال ہے 

یوسف کے غم میں روشنی یعقوب کی گئی 
بینائی پھر قمیص سے پانا کمال ہے

رزق حلال مولی کھلا کر کے رات دن 
احسان کرکے پھر نہ جتانا کمال ہے

سرکار دوجہاں کو ترا لامکاں میں رب
اک  پل  میں اپنے پاس بلانا کمال ہے

پرور دگار حضرت یونس کو یہ  ترا 
مچھلی کے پیٹ میں بھی جلانا کمال ہے 

سرکار دوجہاں کا قیامت میں اے خدا 
چادر میں عاشقوں کو چھپانا کمال ہے

جنت سے دنبہ بھیج کے ابن خلیل کو 
خلاق  دوجہاں  کا  بچانا  کمال ہے

صدقے رسول پاک کے جب سے بنی خدا 
*دنیا کا یہ نظام چلانا کمال ہے*

قربان جیش کیوں نہ ہو  صنعت پہ اے خدا
پانی  کی  تہ  پہ  سب کو بسانا کمال ہے 

محمد جیش خان نوری امجدی مہراجگنج یوپی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے