شاعر اسلام قاری سرفراز ‏حبیبی

نعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مکہ سے کی ہے طیبہ کی ہجرت حضور نے
ہے  کی خدا کی خوب اطاعت حضور نے

صدیق  کو  عطا  کی صداقت حضور نے 
مولا علی کو  بخشی  شجاعت حضور نے

جگ سے مٹاکے رکھ دی ہےنفرت حضور نے 
پھیلائی  ہر  سو  بوۓ  محبت  حضور  نے

تھے بت کے جو  پجاری  نگاہ  کرم  سے آپ
بھٹکے  ہوۓ  کو دی  ہے  ہدایت  حضور نے

رب  ایک  ہے  اسی کی  عبادت  ہمیشہ  کر
سب کو بتا  کے کی  ہے  عبادت  حضور نے

جب جب پکارا میں نے مصیبت میں آپ کو
آ  کر  کے  میری  کی  ہے  حمایت حضور نے

کل کائنات آپ کے  قبضے  میں  رب   دیا
اللہ سے وہ پائی ہے قدرت حضور   نے

آپس  میں  بھائی مومنو!  لڑنا نہیں کبھی
ایسا دیا ہے درس اخوت حضور  نے

نعت رسول پاک کے صدقے حبیبی کو
بخشی ہے اس کو عزت وشہرت حضور نے

 ازقلم :-(سرفراز حبیبی)کوڈرما جھارکھنڈ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے