مولانا نوشاد


بزم حضور آفتاب ملت

مصرع طرح : آپ اک سیدوں کا آکے جلوہ دیکھئیے
آئیے سرکار دو عالم کا رتبہ دیکھئیے
عرش اعلی سے بھی اعلی ان کا تلوا دیکھئیے
گر خزانہ جنت الفردوس کا ہے دیکھنا
اپنی آنکھوں سے ذرا خاک مدینہ دیکھئیے
مصطفی کی شان میں گستاخیاں کرت ہے جو
بو لہب سے مل رہا ہے اس کا شجرہ دیکھئیے
نعت لکھنا نعت پڑھنا کام یہ آساں نہیں
پڑھ رہا ہے خود ہی کعبہ ان کا خطبہ دیکھئے
مصطفی صلی علی کا جب سے میں عاشق ہوا
میرے چارو سمت ہے رحمت کا پہرہ دیکھئیے
آپ بھی آئیں در جودو سخا کے سامنے
اپنی چشم ناز سے کعبے کا کعبہ دیکھئیے
مدحت سرکار میں خود کو فنا کرنے کے بعد
استطاعت ہے تو پھر شہر مدینہ دیکھئیے
عاشق سرکار کہتے ہیں کسے کیا چیز ہے
آپ اک دن سیدوں کا آکے جلوہ دیکھئیے
چاند سے بھی خوبصورت دیکھنی ہے شئے اگر
آئیے نوشاد پھر طیبہ کا ذرہ دیکھئیے
نوشا رضا جامعی 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے