بزم حضور آفتاب ملت
مکمل کلام نعت پاک۔
آپ سےہےجس کو الفت مصطفیٰ
بالیقین پائیگا جنت مصطفیٰ۔
آگئی ہرنی لیۓ بجے بھی ساتھ۔
آپ کے زیر ضمانت مصطفیٰ ۔
کارگر دنیا و مافیہا میں ہے ۔
آپ کی ہر اک ہدایت مصطفیٰ۔
مسجد اقصیٰ میں کی ہے آپ نے۔
سارے نبیوں کی امامت مصطفیٰ
آۓ بھی ادراک انسانی میں کیا۔
آپ کی فہم و فراست مصطفیٰ۔
افضل و اعلیٰ ہے ہر اک عہد سے۔
آپ کا عہد رسالت مصطفیٰ۔
ہے ضروری علم نسواں کے لیۓ
اسوۂ خاتون جنت مصطفیٰ۔
دونوں عالم میں کوئی خامہ کہاں
لکھ سکے جو تیری مدحت مصطفیٰ۔
ہے نواسوں میں یقیناً آپ کے۔
آپ کی شکل وشباہت مصطفیٰ۔
آپ کی توصیف کو کوشاں ہے یہ
آپ کا ،شیری شرافت، مصطفیٰ۔
شرافت علی انصاری شیری بریلوی
0 تبصرے