بزم حضور آفتاب ملت دریا آباد میں کہا گیا کلام 



نبی کی یاد میں جو صبح و شام کرتے ہیں

وہ لوگ خلد میں جانے کا کام کرتے ہیں


خدا کے فضل سے رہتے ہیں خوش وہ دنیا میں

ادا جو سنت خیرالانام کرتے ہیں


خدائے پاک رکھے گا انھیں بلندی پر

بڑے بزرگوں کا جو احترام کرتے ہیں


خدائے پاک انھیں دیگا حشر میں جنت

جو دل سے مدحت خیرالانام کرتے ہیں


برستی رہتی ہے رحمت خدا کی ہر لمحہ

تری گلی میں فرشتے قیام کرتے ہیں


قریب سے ترے جلوؤں کو دیکھنے کے لئے

*تری گلی میں فرشتے قیام کرتے ہیں*


حبیبِ رب کا یہ جاہ و جلال تو دیکھو

جو پیدا ہوتے ہی بت کو دھڑام کرتے ہیں


جو اچھے لوگ ہیں سرتاج دیکھو دنیا میں  

کلام کرنے سے پہلے سلام کرتے ہیں 



سرتاج احمد شحنہ مؤ سکندرپور امبیڈکر نگر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے