#تنویر_عزیزی_مبارک_پوری #داد_و_تحسین #نعتیہ_شاعری #عشق_مصطفیٰ_ﷺ #فیضان_ادب #گوہر_قادری
🌿 بزمِ آفتاب — علم عروض کا سبق 🌿
موضوع: حرفِ روی کسے کہتے ہیں؟
جیسا کہ بزمِ آفتاب میں آپ حضرات کو علمِ عروض کے تعلق سے اکثر اسباق دیے جاتے ہیں،
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ حرفِ روی کسے کہتے ہیں۔
📘 حرفِ روی کی تعریف:
شعر کے قافیے میں وہ حرف جس پر قافیہ ختم ہوتا ہے،
اور ہر شعر میں یکساں طور پر بار بار آتا ہے،
اسے حرفِ روی کہتے ہیں۔
یعنی قافیہ کی بنیاد حرفِ روی پر قائم ہوتی ہے،
اسی سے قافیہ کی پہچان اور صوتی ربط قائم رہتا ہے۔
📖 مثال:
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے
ردیف: "کیا ہے"
قافیے: "ہوا، دوا"
حرفِ روی: "ا" (الف)
یہاں حرفِ روی "الف" ہے جو دونوں قافیوں "ہوا" اور "دوا" میں یکساں طور پر موجود ہے۔
نوٹ کیجئے کہ حرفِ روی ہمیشہ قافیہ میں ہوتا ہے، ردیف میں نہیں۔
📚 اہم نکتہ:
حرفِ روی صرف قافیے کے آخر میں ہی نہیں بلکہ بعض اوقات درمیانِ قافیہ میں بھی آ سکتا ہے،
بشرطِ یہ کہ قافیوں میں صوتی اور ترکیبی یکسانی برقرار رہے۔
---
✍️ مرتّب:
آفتاب عالم گوہر قادری واحدی
خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشنِ مدینہ
سرتاج العلوم و ام سلمہ جونئیر ہائی اسکول
دریاآباد، ضلع بارہ بنکی (یوپی، الہند)
مقیمِ حال: دبئی، متحدہ عرب امارات
📞 8400404186
#بزم_آفتاب
#علم_عروض
#حرف_روی
#قافیہ
#ردیف
#شعری_اصلاح
#ادبی_سبق
#آفتاب_عالم_گوہر_قادری

0 تبصرے