📜 اہم ہدایت نامہ برائے ارمان بھائی۔ مقیم حال سعودیہ
محترم ارمان بھائی!
آپ بزمِ ہٰذا میں بحیثیت سامع باقاعدگی سے شریک ہوتے ہیں،
یہ آپ کی محبتِ اہلِ علم و ادب کی علامت ہے۔
تاہم یہ مناسب ہوگا کہ آپ بزم میں شرکت کے ساتھ ساتھ
مہمانِ خصوصی کی آمد پر خوشی و مسرت کا اظہار بھی کریں،
اور ان کے استقبال میں اپنا حصہ ڈالیں۔
آپ جامعہ اُمِّ سلمہ، دریاآباد کے قدیم خیر خواہ اور معزز رکن ہیں،
اس حیثیت سے یہ آپ کی اخلاقی و تنظیمی ذمہ داری ہے
کہ بزم کے آداب کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے
مہمانانِ گرامی کا احترام اور خیرمقدمی رویہ اختیار کریں۔
🌸 اللہ تعالیٰ آپ کو مزید توفیقِ خیر عطا فرمائے
اور بزمِ آفتاب کو آپ کی مخلصانہ موجودگی سے ہمیشہ منوّر رکھے۔

0 تبصرے