کلام علامہ مولانا محمد انیس القادری رضوی ہزاری باغوی

 

کلام علامہ مولانا محمد انیس القادری رضوی ہزاری باغوی 

کلام علامہ مولانا محمد انیس القادری رضوی ہزاری باغوی

بزم حضور آفتابِ ملت میں کہا گیا کلام 





اُس کا جلوہ مصطفی دیکھا کریں

آرزو جس کی سدا موسیٰ کریں


جس کو دامن میں چھپا لیں شاہِ دیں

حشر میں اُس کو ملک ڈھونڈا کریں


اِلتجا ہے بہر حسنین و علی

اِک نظر سرکار سوئے ما کریں


ہے اگر بچنا سقر سے حشر میں

پھر نبی کو  یاد  ہر لمحہ کریں


قلبِ مضطر کو عطا تسکین ہو

خواب میں سرکار گر آیا کریں


دو جہاں میں کامیابی کے لیے

نغمہء صل علیٰ گایا کریں


گر عطا رب نے کیا ہے مال و زر

راہِ حق میں خرچ کُچھ پیسہ کریں


مہرباں اپنے خدا کو پائیں گے

ہم گناہوں سے اگر توبہ کریں


راہِ حق ہے مسلک احمد رضا

اپنی نسلوں کو یہ بتلایا کریں


با وضو ہو کر انیس القادری 

آپ نعت مصطفیٰ لکھا کریں




از قلم۔۔۔۔۔محمد انیس القادری رضوی ہزاری باغ جھارکھنڈ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے