کلام وزیر مالیات حشمتی تلوار حضرت حافظ وقاری خالد حشمت حشمتی سدھارتھ نگری مدظلہ العالی والنورانی


 کلام وزیر مالیات حشمتی تلوار حضرت حافظ وقاری خالد حشمت حشمتی سدھارتھ نگری 

مدظلہ العالی والنورانی


کلام وزیر مالیات حشمتی تلوار حضرت حافظ وقاری خالد حشمت حشمتی سدھارتھ نگری مدظلہ العالی والنورانی


فضل خدائے پاک سے قسمت جگا لیا

آمد پہ ان کی جشن جو ہم نے منا لیا

جن کے جہاں میں حامی مدد گار نہ رہے

ان کو مرے حضور نے اپنا بنا لیا

یہ صرف اپنے اپنے نصیبے کی بات ہے

آقا نے جس کو چاہا مدینہ بلا لیا

مشہور معجزہ ہے بہت ہی یہ دہر میں

آقا نے پاس اپنے شجر کو بلا لیا

فضل خدائے پاک طفیل رسول سے

خواجہ نے پورے ہند پہ قبضہ جما لیا 

سر دیکے کربلا میں شہ دیں کی آل نے

دین رسول پاک مکمل بچا کیا

ان کو ملک نہ پائیں گے محشر میں دوستو

چادر میں اپنی جن کو نبی نے چھپا لیا

سنت سمجھ کے حضرت جبریل کی سنو

اپنے مکاں پہ میں نے بھی جھنڈا لگا لیا

ہے کتنا پیار آقا کو حضرت حسین سے

خطبے کو چھوڑ کر اُنہیں اوپر اٹھا لیا

خالد کرم سے ان کے نہ کیوں ہوگا فیضیاب

غیروں نے جب حضور کا ہے فیض پالیا


خالد حشمت حشمتی سدھارتھ نگری


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے