مدینے جانے کا دل میں ارادہ کر لیا ہم نے

 

مدینے جانے کا دل میں ارادہ کر لیا ہم نے 


مدینے جانے کا دل میں ارادہ کر لیا ہم نے



مدینے جانے کا دل میں ارادہ کر لیا ہم نے 

لیجئے حضرات آپ کی بارگاہ ناز میں ایک خوبصورت مصرع طرح پیش کیا گیا ہے آئیں جم کر طبع آزمائی فرمائیں


 مصرع طرح 


مدینے جانے کا دل میں ارادہ کر لیا ہم نے 


قافیہ ارادہ اچھا پیارا آقا دریا روضہ کعبہ مکہ مدینہ پختہ پکا سستا مہنگا اعلی عمدہ وغیرہ وغیرہ کثیرالقواقی

 ردیف 

کرلیا ہم ہم نے 


مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن 


7-8-2023


مدینے جانے کا دل میں ارادہ کر لیا ہم نے

بزم حضور آفتاب ملت میں کہاگیا مکمل کلام  در سرکار کا جب سے نظارہ کرلیا ہم نے درخشندہ مقدر کا ستارا کرلیا ہم نے  نبی کے نام کا جب سے وظیفہ کرلیا ہم نے غموں کے دور کرنے کا مداوا کرلیا ہم نے  ہے راہوں میں ہماری مفلسی حائل مگر پھر بھی ،،مدینے جانے کا دل میں ارادہ کرلیا ہم نے ،،  خدا سے لے کے جان و مال کے بدلے میں اب جنت بہت مہنگا تھا جو سودا وہ سستا کر لیا ہم نے  نہیں روکے گا کوئی اب ہمیں جنت میں جانے سے خدا کے فضل سے کچھ کام ایسا کر لیا ہم نے  علی الاعلان کہدیں دشمنان شاہ بطحا سے سبھوں سے ختم اپنا سارا رشتہ کرلیا ہم نے  بریلی سے مدینہ ہوکے جو جنت کو جاتا ہے وہی انظار اپنا خاص رستہ کر لیا ہم نے  کاوش۔  محمد انظار الحسن خاں رضوی بلوا،رونی سیدپور ،سیتامڑھی۔

بزم حضور آفتاب ملت میں کہاگیا مکمل کلام

کلام استاذ الشعرا والعلماء تاج القلم حضرت علامہ مولانا محمد انظار الحسن خاں رضوی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ 

در سرکار کا جب سے نظارہ کرلیا ہم نے

درخشندہ مقدر کا ستارا کرلیا ہم نے


نبی کے نام کا جب سے وظیفہ کرلیا ہم نے

غموں کے دور کرنے کا مداوا کرلیا ہم نے


ہے راہوں میں ہماری مفلسی حائل مگر پھر بھی

،،مدینے جانے کا دل میں ارادہ کرلیا ہم نے ،،


خدا سے لے کے جان و مال کے بدلے میں اب جنت

بہت مہنگا تھا جو سودا وہ سستا کر لیا ہم نے


نہیں روکے گا کوئی اب ہمیں جنت میں جانے سے

خدا کے فضل سے کچھ کام ایسا کر لیا ہم نے


علی الاعلان کہدیں دشمنان شاہ بطحا سے

سبھوں سے ختم اپنا سارا رشتہ کرلیا ہم نے


بریلی سے مدینہ ہوکے جو جنت کو جاتا ہے

وہی انظار اپنا خاص رستہ کر لیا ہم نے


کاوش۔


محمد انظار الحسن خاں رضوی

بلوا،رونی سیدپور ،سیتامڑھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے