قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی


قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی  قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی  السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ لیجئے آپ حضرات کی بارگاہ اقدس میں ایک خوبصورت مصرع طرح پیش کیا گیا ہے آئیں جم کر طبع آزمائی فرمائیں  مصرع طرح  قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی   قافیہ  جنت امت رحمت شفاعت شفقت ہمت قوت طاقت عادت دولت تربت ہیبت غیبت خفت عزت عفت لعنت دعوت عداوت وغیرہ وغیرہ  ردیف  حسین والوں کی  افاعیل  مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن  25-7-2023


قسم خدا کی ہے جنت

 حسین والوں

 کی 


قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی 

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ لیجئے آپ حضرات کی بارگاہ اقدس میں ایک خوبصورت مصرع طرح پیش کیا گیا ہے آئیں جم کر طبع آزمائی فرمائیں 

مصرع طرح 

قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی 


قافیہ 

جنت امت رحمت شفاعت شفقت ہمت قوت طاقت عادت دولت تربت ہیبت غیبت خفت عزت عفت لعنت دعوت عداوت وغیرہ وغیرہ 

ردیف 

حسین والوں کی 

افاعیل 

مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن 

25-7-2023


قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی  قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی  السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ لیجئے آپ حضرات کی بارگاہ اقدس میں ایک خوبصورت مصرع طرح پیش کیا گیا ہے آئیں جم کر طبع آزمائی فرمائیں  مصرع طرح  قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی   قافیہ  جنت امت رحمت شفاعت شفقت ہمت قوت طاقت عادت دولت تربت ہیبت غیبت خفت عزت عفت لعنت دعوت عداوت وغیرہ وغیرہ  ردیف  حسین والوں کی  افاعیل  مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن  25-7-2023


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الصلوِٰ والسلام علیک یا رسول اللہ بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا کلام بیاں ہو کیسے حقیقت حسین والوں کی ہے بالا فکر سے عظمت حسین والوں کی نبی کا قرب ہے قربت حسین والوں کی *قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی* بسالو دل میں محبت حسین والوں کی ملے گی حشر میں قربت حسین والوں کی بجا کے ڈھول بگا ڑو نہ عاقبت اپنی یہ یاد رکھنا نصیحت حسین والوں کی یزیدیوں نے رچی سازشیں ہزار مگر نہ توڑ پائے وہ ہمت حسین والوں کی امام عشق ومحبت کے درپہ آجاؤ جو جان نی ہے فضیلت حسین ولوں کی جہاں سے مٹ گیا نام و نشاں یزیدوں کا ہر ایک سمت ہے شہرت حسین والوں کی نہ چھوٹے دامن صبر و رضا کبھی عالم یہی ہے سب کو نصیحت حسین والوں کی تراوش قلم نیاز عالم اسمٰعیلی بنارسی لدھیانہ پنجاب


 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الصلوِٰ والسلام علیک یا رسول اللہ

بزم حضور آفتاب ملت میں

 کہا گیا کلام

صاحب کلام شاعر اسلام جناب 

ماسٹر محمد نیاز عالم اسمٰعیلی

 بنارسی لدھیانہ

 پنجاب 

بیاں ہو کیسے حقیقت حسین والوں کی

ہے بالا فکر سے عظمت حسین والوں کی

نبی کا قرب ہے قربت حسین والوں کی

*قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی*

بسالو دل میں محبت حسین والوں کی

ملے گی حشر میں قربت حسین والوں کی

بجا کے ڈھول بگا ڑو نہ عاقبت اپنی

یہ یاد رکھنا نصیحت حسین والوں کی

یزیدیوں نے رچی سازشیں ہزار مگر

نہ توڑ پائے وہ ہمت حسین والوں کی

امام عشق ومحبت کے درپہ آجاؤ

جو جان نی ہے فضیلت حسین ولوں کی

جہاں سے مٹ گیا نام و نشاں یزیدوں کا

ہر ایک سمت ہے شہرت حسین والوں کی

نہ چھوٹے دامن صبر و رضا کبھی عالم

یہی ہے سب کو نصیحت حسین والوں کی

تراوش قلم نیاز عالم اسمٰعیلی بنارسی لدھیانہ پنجاب


بزمِ حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام مصرع طرح قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی  ہے  خوب اعلیٰ  قیادت  حسین والوں کی زمانے بھر میں ہےشہرت حسین والوں کی  ہمارے دل میں ہے چاہت حسین والوں کی  ملی  ہے  ہم  کو  رفاقت حسین والوں کی بڑھائی رب نے ہے عزت حسین والوں کی قسم  خدا  کی  ہے  جنت حسین والوں کی یزیدی  فوج  میں  بھگدڑ مچا کے رکھا ہے  جب   آگئی  ہے  جماعت  حسین والوں کی  بچھاڑ دیں جو فقط پل میں سورماؤں کو ہے  ایسی شان  شجاعت حسین والوں کی مٹایا   دہر   سے  نام  و نشاں یزیدوں کا وہ ہےشجاعت و  ہمت حسین والوں کی بھلا  نہ  پائے  گا  ان  کو  زمانہ محشر تک  دلوں میں جن کےہےالفت حسین والوں کی قسم   خدا  کی  وہ  ہرگز پنپ  نہیں سکتا   ہےجس کےدل میں عداوت حسین والوں کی  ہے   ناز   اپنے   مقدر   پہ  اس لئے مضطر ہے میرے دل میں محبت حسین والوں کی نتیجہ فکر ابوالاحسان قادری مضطرارشدی غفرلہ مہاراشٹر9محرم الحرام سنہ چودہ سو پینتالیس ہجری بمطابق 28 جولائی سنہ 2023عیسوی بروز جمعۃ المبارکہ

بزمِ حضور آفتاب ملت میں 

کہا گیا مکمل کلام

مصرع طرح

صاحب کلام حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان مضطرارشدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی 

قسم خدا کی ہے جنت حسین والوں کی 

ہے  خوب اعلیٰ  قیادت  حسین والوں کی

زمانے بھر میں ہےشہرت حسین والوں کی 

ہمارے دل میں ہے چاہت حسین والوں کی

 ملی  ہے  ہم  کو  رفاقت حسین والوں کی

بڑھائی رب نے ہے عزت حسین والوں کی

قسم  خدا  کی  ہے  جنت حسین والوں کی

یزیدی  فوج  میں  بھگدڑ مچا کے رکھا ہے 

جب   آگئی  ہے  جماعت  حسین والوں کی 

بچھاڑ دیں جو فقط پل میں سورماؤں کو

ہے  ایسی شان  شجاعت حسین والوں کی

مٹایا   دہر   سے  نام  و نشاں یزیدوں کا

وہ ہےشجاعت و  ہمت حسین والوں کی

بھلا  نہ  پائے  گا  ان  کو  زمانہ محشر تک 

دلوں میں جن کےہےالفت حسین والوں کی

قسم   خدا  کی  وہ  ہرگز پنپ  نہیں سکتا 

 ہےجس کےدل میں عداوت حسین والوں کی 

ہے   ناز   اپنے   مقدر   پہ  اس لئے مضطر

ہے میرے دل میں محبت حسین والوں کی

نتیجہ فکر ابوالاحسان قادری مضطرارشدی غفرلہ مہاراشٹر9محرم الحرام سنہ چودہ سو پینتالیس ہجری بمطابق 28 جولائی سنہ 2023عیسوی بروز جمعۃ المبارکہ


بزم آفتاب ملت میں کہاگیامکمل کلام  ہےدل میں میرےمحبت حسین والوں کی میں خوب کرتاہوں عزت حسین والوں کی  ہمارےلب پہ ہےمدحت حسین والوں کی دل و جگرمیں ہے چاہت حسین والوں کی  سدا سنبھال کےرکھنادلوں میں تم اپنے بہت ضروری ہےنسبت حسین والوں کی  یزیدیوں کےمقدرمیں ہےکہاں جنت قسم خدا کی ہےجنت حسین والوں کی  رہ وفاسے کبھی ہم بھٹک نہیں سکتے خداکرے گا حفاظت حسین والوں کی  یزیدی تکتے ہی رہ جاٸنگے قیامت میں وہاں جب ہوگی شفاعت حسین والوں کی  نصیب ان کا بلندی پہ ہے مرےیارو ہےپاٸ جس نےبھی قربت حسین والوں کی  نبی کے آل سےرکھتے ہیں دل میں جونفرت انھیں پہ ہوتی ہے لعنت حسین والوں کی  حسن حسین کے صدقے میں آج بھی خادم جہان بھرمیں ہے شہرت حسین والوں کی  از۔محمداسلام اشرفی ۔خادم۔امیٹھوی


بزم آفتاب ملت میں کہاگیامکمل کلام

صاحب کلام حضرت حافظ وقاری محمد اسلام اشرفی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی 

ہےدل میں میرےمحبت حسین والوں کی

میں خوب کرتاہوں عزت حسین والوں کی


ہمارےلب پہ ہےمدحت حسین والوں کی

دل و جگرمیں ہے چاہت حسین والوں کی


سدا سنبھال کےرکھنادلوں میں تم اپنے

بہت ضروری ہےنسبت حسین والوں کی


یزیدیوں کےمقدرمیں ہےکہاں جنت

قسم خدا کی ہےجنت حسین والوں کی


رہ وفاسے کبھی ہم بھٹک نہیں سکتے

خداکرے گا حفاظت حسین والوں کی


یزیدی تکتے ہی رہ جاٸنگے قیامت میں

وہاں جب ہوگی شفاعت حسین والوں کی


نصیب ان کا بلندی پہ ہے مرےیارو

ہےپاٸ جس نےبھی قربت حسین والوں کی


نبی کے آل سےرکھتے ہیں دل میں جونفرت

انھیں پہ ہوتی ہے لعنت حسین والوں کی


حسن حسین کے صدقے میں آج بھی خادم

جہان بھرمیں ہے شہرت حسین والوں کی


از۔محمداسلام اشرفی ۔خادم۔امیٹھوی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے