کلام اعلیحضرت امام احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ پیش کردہ جناب صارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد


کلام اعلیحضرت امام احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ پیش کردہ جناب صارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد

 کلام اعلیحضرت امام احمد رضا خان

 بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ 


سرتا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول

لب پھول دہن پھول ذقن پھول بدن پھول

صدقے میں ترے باغ تو کیا لائے ہیں بن پھول

اس غنچہء دل کو بھی تو ایما ہو کہ بن پھول

تنکا بھی ہمارے تو ہلائے نہیں ہلتا

تم چاہو ہو تو ہوجائے ابھی کوہ محن پھول

واللہ جو مل جائے مرے گل کا پسینہ

مانگے نہ کبھی عطر نہ پھر چاہے دلہن پھول

دل بستہ وہ خوں گشتہ نہ خوشبو نہ لطافت

کیوں غنچہ کہوں ہے مرے آقا کا دہن پھول

شب یاد تھی کن دانتوں کی شبنم کہ دم صبح

شوخان بہاری کے جڑاؤ ہیں کرن پھول

دندان و لب و زلف و رخ شہ کے فدائی

ہیں درعدن ‘ لعل یمن ‘ مشک ختن پھول

بوہو کے نہاں ہوگئے تاب رخ شہ میں

لو بن گئے ہیں اب تو حسینوں کے دہن پھول

ہوں بار گنہ سے نہ خجل دوش عزیزاں

للہ مری نعش کراے جان چمن پھول

دل اپنا بھی شیدائی ہے اس ناخن پا کا

اتنا بھی مہ نو پہ نہ اے چرخ کہن پھول

دل کھول کے خوں رولے غم عارض شہ میں

نکلے تو کہیں حسرت خوں نا بہ شدن پھول

کیا غازہ ملا گرد مدینہ کا جو ہے آج

نکھرے ہوئے جوبن میں قیامت کی پھبن پھول

گرمی یہ قیامت ہے کہ کانٹے ہیں زباں پر

بلبل کو بھی اے ساقی صہبا و لبن پھول

ہے کون کے گریہ کرے یا فاتحہ کو آئے

بیکس کے اٹھائے تری رحمت کے بھرن پھول

دل غم تجھے گھیرے ہیں خدا تجھ کو وہ چمکائے

سورج ترے خرمن کو بنے تیری کرن پھول

کیا بات رضا اس چمنستان کرم کی

زہرا ہے کلی جس میں حسین اور حسن پھول

( ﷺ) ❤


پیش کردہ محمد صارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی یوپی الہند 8009968910.8009059597

https://www.jamiaummesalma.com/2023/0 5/blog-post_28.html



کلام اعلیحضرت امام احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ پیش کردہ جناب صارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد


کلام اعلیحضرت امام احمد رضا 
خان بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ 
منقبت درشان حضور 
غوث اعظم
💖
 رضی اللہ تعالی عنہ
بندہ قادر کا بھی قادر بھی ہے عبدالقادر
سر باطن بھی ظاہر بھی ہے عبدالقادر
مفتی شرع بھی ہے قاضی ملت بھی ہے 
علم اسرار سے ماہر بھی ہے عبدالقادر
منبع فیض بھی ہے مجمع افضال بھی ہے
مہر عرفاں کا منور بھی ہے عبدالقادر
قطب ابدال بھی ہے محور ارشاد بھی ہے
مرکز دائرہ سر بھی ہے عبدالقادر
سلک عرفاں کا ضیا ہے یہی درمختار
فخر اشباہ ونظائر بھی ہے عبدالقادر
اس کے فرمان ہے سب شارح حکم شارع
مظہر ناہی وآمر بھی ہے عبدالقادر
ذی تصرف بھی ہے ماذون بھی مختار بھی ہے
کار عالم کا مدبر بھی ہے عبدالقادر
رشک بلبل ہے رضا لالہ صرداغ بھی ہے 
آپ کا واصف و ذاکر بھی ہے عبدالقادر 

🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌻🌻🌻🌻🌷🌷🌷

پیش کردہ
محمد شارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی 

صاحب اعلم حضور سید🌷 (آفتاب عالم )  گوہر قادری کے مدارس
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونیر ہائ اسکول دریا آباد میں
اپنے بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لیے رابطہ قائم کریں 
 8009059597 8009968910


 
صارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد


ہے کلامِ الٰہی میں شمس الضحےٰ تِرے چہرہء نور فِزا کی قسم​
قسمِ شبِ تار میں راز یہ تھا کہ حبیب کی زلفِ دوتا کی قسم​
تِرے خُلق کو حق نے عظیم کہا تِری خلق کو حق نے جمیل کیا​
کوئی تجھ سا ہوا ہے نہ ہوگا شہا تِرے خالقِ حسن و ادا کی قسم​
وہ خدا نے ہے مرتبہ تجھ کو دیا نہ کسی کو ملے نہ کسی کو ملا​
کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا تِرے شہر و کلام و بقا کی قسم​
تِرا مسندِ ناز ہے عرشِ بریں تِرا محرمِ راز ہے روحِ امیں​
تو ہی سرورِ ہر دوجہاں ہے شہا تِرا مثل نہیں ہے خدا کی قسم​
یہی عرض ہے خالقِ ارض و سما وہ رسول ہیں تیرے میں بندہ تِرا​
مجھے انکے جوار میں دے وہ جگہ کہ ہے خلد کو جس کی صفا کی قسم​
تو ہی بندوں پہ کرتا ہے لطف و عطا ہےتجھی پہ بھروسہ تجھی سے دعا​
مجھے جلوہء پاک رسول دکھا تجھے اپنے ہی عز و علا کی قسم​
مِرے گرچہ گناہ ہیں حد سے سِوا مگر ان سے امید ہے تجھ سے رجا​
تو رحیم ہے ان کا کرم ہے گواہ وہ کریم ہیں تیری عطا کی قسم ​
یہی کہتی ہے بلبلِ باغِ جناں کہ رضا کی طرح کوئی سحر بیاں ​
نہیں ہند میں واصفِ شاہِ ہدیٰ مجھے شوخیء طبعِ رضا کی قسم​
اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃاللہ علیہ
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
پیش کردہ
محمد شارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم      دریاآباد بارہ بنکی  
صاحب اعلم حضور سید🌷 (آفتاب عالم )🌷گوہرو قادری واحدی کے مدارس 
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونیر ہائ اسکول دریا آباد میں
اپنے بچوں اور بچیوں  کے داخلے کے لیے رابطہ قائم کریں

 8009059597   8009968910

کلام اعلیحضرت پیش کردہ محمد صارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد

کلام💖♛┈⛧┈┈•༶ اعلیٰ حضرت♛┈⛧┈┈•༶💖 امام احمد رضا خان فاظل بریلوی   رضی اللہ تعالی عنہ 
زہے عزّت و اعتلائے محمد ﷺ
کہ ہے عرشِ حق زیر پائے محمد ﷺ

مکاں عرش اُن کا فلک فرش اُن کا
ملک خادمانِ سرائے محمد ﷺ

خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم
خدا چاہتا ہے رضائے محمد ﷺ

عجب کیا اگر رحم فرما لے ہم پر
خدائے محمد برائے محمد ﷺ

محمد برائے جنابِ الٰہی !
جنابِ الٰہی برائے محمد ﷺ

بسی عِطر محبوبِی کبریا سے
عبائے محمد قبائے محمد ﷺ

بہم عہد باندھے ہیں وصلِ ابد کا
رضائے خدا اور رضائے محمد ﷺ

دمِ نزع جاری ہو میری زباں پر
محمد محمد خدائے محمد ﷺ

عصائے کلیم اژدھائے غضب تھا
گِروں کا سہارا عصائے محمد ﷺ

میں قربان کیا پیاری پیاری ہے نسبت
یہ آنِ خدا وہ خدائے محمد ﷺ

محمد کا دم خاص بہرِ خدا ہے
سوائے محمد برائے محمد ﷺ

خدا اُ ن کو کِس پیارے دیکھتا ہے
جو آنکھیں ہیں محوِ لقائے محمد ﷺ

جلو میں اجابت خواصِی میں رحمت
بڑھی کس تزک سے دُعائے محمّد ﷺ

اجابت نے جھک کر گلے سے لگایا
بڑھی ناز سے جب دعائے محمد ﷺ

اجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا
دلہن بن کے نِکلی دُعائے محمّد ﷺ

رضا پل سے اب وجد کرتے گریے
کہ ہے رَبِّ سَلِّم صدائے محمد ﷺ
    🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌻🌻🌻
پیش کردہ
محمد شارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم      دریاآباد بارہ بنکی  

صاحب اعلم حضور سید🌷 (آفتاب عالم ) 🌷گوہر قادری کے مدارس 
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونیر ہائ اسکول دریا آباد میں
اپنے بچوں اور بچیوں کا داخلہ کرانے کے لیے رابطہ قائم کریں
' 8009059597
   8009968910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے