کلام ابوالاحسانابوالاحسان قادری مضطرارشدی قادری مضطرارشدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی


 بزمِ حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام

صاحب کلام حضرت علامہ مولانا حافظ و  قاری ابوالاحسان قادری مضطرارشدی

صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی 

مصرع طرح


*ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے* 

افاعیل فاعِلاتن مفاعِلن فعلن 

   میرے آقا کا جو دوانہ ہے

 اس کو فردوس میں ہی جانا ہے


میں نے دل سےنبی کو مانا ہے   

ان پہ شیدا مرا گھرانہ ہے


حال اپنا انہیں سنانا ہے 

ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے 


بخشش ونور کا ہے وہ مرکز 

شاہ دیں کا جو آستانہ ہے


جو ہے گستاخ شاہِ والا کا

نارِ دوزخ میں اس کوجاناہے


کیوں گناہوں کی سمت ہومائل

رب تعالیٰ کو منہ دکھانا ہے


پیش کرنے سلام آقا کو

ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے 


با ادب روضۂِ پیمبر پر

عرش والوں کا آنا جانا ہے


چل کے احمد رضاکےمسلک پر

باغ جنت میں گھر بنانا ہے


ان سے الفت رکھو ابو الاحساں

جن کا طیبہ میں آستانہ ہے


نتجہ فکر ابوالاحسان قادری مضطرارشدی غفرلہ مہاراشٹر

22شوال المکرم سنہ چودہ سو چوالیس ہجری بمطابق 13مئی سنہ 2023 بروز سنیچر

جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں 

8009968910.8009059597

https://www.jamiaummesalma.com/2023/05/blog-post_31.html


بزمِ حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام  مصرع طرح  *ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے*      میرے آقا   کا  جو   دوانہ    ہے  اس کو فردوس میں ہی جانا ہے  میں نے دل سےنبی کو مانا ہے    ان پہ  شیدا  مرا  گھرانہ  ہے  حال  اپنا انہیں  سنانا  ہے  ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے   بخشش ونور کا ہے وہ مرکز  شاہ  دیں کا جو  آستانہ ہے  جو   ہے گستاخ   شاہِ والا کا نارِ  دوزخ میں اس کوجاناہے  کیوں گناہوں کی سمت ہومائل رب   تعالیٰ  کو منہ  دکھانا  ہے  پیش   کرنے   سلام   آقا کو ہم کو  طیبہ ضرور جانا   ہے   با   ادب  روضۂِ   پیمبر   پر عرش والوں کا آنا جانا ہے  چل کے احمد رضاکےمسلک پر باغ   جنت  میں گھر  بنانا ہے  ان سے الفت رکھو ابو الاحساں جن  کا  طیبہ  میں  آستانہ  ہے  نتجہ فکر ابوالاحسان قادری مضطرارشدی غفرلہ مہاراشٹر 22شوال المکرم سنہ چودہ سو چوالیس ہجری بمطابق 13مئی سنہ 2023 بروز سنیچر

 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے