بتائیں کیا تمہیں کہ آج ہم کیا لیکے بیٹھے ہیں

 کلام ممتاز الشعراء حضرت حافظ وقاری محمد ممتاز رضا قادری نانپوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی 

بتائیں کیا تمہیں کہ آج ہم کیا لیکے بیٹھے ہیں 

تخیل میں شہِ بطحا کا روضہ لیکے بیٹھے ہیں

کرم فرمائیں گے ہم پر یقینا سرورِ عالم

اسی باعث یہاں پر بختِ خفتہ لیکے بیٹھے ہیں

بھلاکیوں خوف کھائیں گے مصائب کی ہےجب آندھی 

زباں پر المدد جانِ مسیحا لیکے بیٹھے ہیں

ثریا کی بلندی پر  مقدر دیکھئے میرا

شہِ بغداد کا دامن میں شجرہ لیکے بیٹھے ہیں

کبھی ایمان کا ڈاکو  ہمارے گھر نہیں پہنچا 

بریلی کے رضا کا جب سےطغری لیکے بیٹھے ہیں

ہمارے کام آئے گی اسی باعث بریلی سے

رضا کے نام کا اختر سے صدقہ لیکے بیٹھے ہیں

بچانے کیلئے نجدی وبا سے اپنی آنکھوں کو

بریلی شہر کا مشہور  سرمہ لیکے بیٹھے ہیں

سنانے کے لیے نعتیں حزیں ممتاز  محفل میں 

 رضا خاں کا لکھا پیارا قصیدہ لیکے بیٹھے ہیں 


ممتاز قادری نانپوری

جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ میں بچوں اور بچیوں کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر

8009968910.8009059597 


جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ میں بچوں اور بچیوں کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597

جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ میں بچوں اور بچیوں کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597 
https://www.jamiaummesalma.com/2023/05/blog-post_06.html


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے