جانتے ہیں جو حقیقت بےنمازی پیر کی


بےنمازی پیر نامی کتابچہ مطبوعہ زیراہتمام جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی      جانتے ہیں جوحقیقت


بےنمازی پیر نامی کتابچہ مطبوعہ زیراہتمام جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی 


 جانتے ہیں جوحقیقت بےنمازی پیر کی 

جانتے ہیں جو حقیقت بےنمازی پیر کی 


بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ


جانتے ہیں جو حقیقت بے نمازی پیر کی 

کر نہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی پیر کی 

میرے پیارے پیارے مرشد حضرت سید سہیل

 خوب کرتے ہیں مذمت بے نمازی پیر کی 

محمد آفتاب عالم گوہر ؔقادری 

بے نمازی پیر 


مرتبہٗ

پیر طریقت رہبر راہ شریعت آفتاب ملت حضرت سید الحاج الشاہ

 محمد آفتاب عالم گوہر قادری واحدی صاحب قبلہ دامت برکاتہم

سربراہ اعلیٰ جامعہ ام سلمیٰ ،جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم

و ام سلمیٰ جونئیر ہائی اسکول۔دریاآباد ضلع بارہ بنکی یو پی الہند

8881276506.8009059597


نام کتاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بے نمازی پیر 

مرتبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت سیدمحمد آفتاب عالم گوہرقادری قادری واحدی سربراہ اعلی 

پروف ریڈنگ۔۔۔۔۔ مولانا محمد جاوید اختر نگراں جامعہ رابعہ للبنایت لکھیم

سن اشاعت۔۔۔۔۔۔۔  ۲۰۲۰؁ء   ۱۴۴۲؁ ھ

تعداد۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۱۰۰۰

ہدیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ناشر۔۔۔۔۔۔۔ شعبہء نشر و اشاعت جامعہ ام سلمیٰ دریاآباد ضلع بارہ بنکی یوپی 


ملنے کے پتے 

چ                 جامعہ ام سلمیٰ جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند 

چ         خانقاہ عالیہ قادریہ چشتیہ رضویہ آفتابیہ ۔ اسٹیشن روڈ ۔دریاآباد ضلع بارہ بنکی یوپی 

چ     حمدان ریڈیمیڈ اینڈ کلاتھ ہاؤس ۔سٹی بازار، دریاآباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند

چ               مدرسہ رضویہ رفیقیہ گلزار نگر نگھاسن روڈ لکھیم پور کھیری یوپی 

چ               جامعہ رابعہ للبنات ہدایت نگر لکھیم پور کھیری یوپی 

چ               خانقاہ عالیہ قادریہ برکاتیہ رضویہ آفتابیہ شفیقیہ 

نوری چوک کندن لال گپتا نگر امبیڈکر مارگ ناگپور 440017

چ               چشتیہ انٹر پرائزس۔ نیو آزاد نگر ، شانتی نگر، بھیونڈی ضلع تھانہ مہاراشٹرا

چ               سنی جامع مسجد۔ مکرانہ ۔راجستھان 

چ               حکیم سید محمد آفاق علی ۔ مدنی دواخانہ ۔دریاآباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند

خصوصی اعلان

 جامعہ ام سلمیٰ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمیٰ جونئر ہائی اسکول دریاآباد ضلع 

بارہ بنکی کی جانب سے ۔اصلاح معاشرہ کے تحت شائع ہونے والے۔مختلف عناوین کے تحت رسائل ،،جو ہر مہینے مختلف عنوانات کے تحت منظر عام پر آرہے ہیں۔ ان کو فری میں حاصل کرنے کے لئے اپنا مکمل تعارف نیچے دئیے ہوئے نمبر پر ارسال فرمائیں۔

نام۔۔۔‌۔۔۔۔۔۔۔تعلیم۔۔۔۔‌۔‌۔۔۔فراغت۔۔۔۔۔‌۔۔۔مشغلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موجودہ پتہ۔۔‌۔۔۔۔۔۔مستقبل پتہ۔۔۔۔۔۔۔۔رسالہ حاصل کرنے کا پتہ۔

پن کوڈ نمبر۔۔۔۔۔۔۔موبائل نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نیز اگر آپ اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کی غرض سے تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو یہ رسائل مناسب ہدیہ پر حاصل کریں۔اور اگر آپ بھی اس کار خیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو اپنے مالی تعاون سے ہمارے شریک کار بنیں ۔اللہ رب العزت اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہم سبھی کو اسلامی تعلیمات عام کر کے دین‌و دنیا‌ کی بھلائی سے فیضیاب فرمائے آمین آمین بجاہ سید المرسلین۔نوٹ نام اور پتہ انگلش میں ہی لکھیں.

المعلن آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونیرہائی اسکول دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال متحدہ عرب امارات دبئی

 971544612090 +   

 اپنا پتہ اوپر دئے گئے وہاٹس اپ نمبر پرارسال کریں 8009968910.800905959 

جانتے ہیں جو حقیقت بے نمازی پیر کی 

کر نہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی پیر کی 

میرے پیارے پیارے مرشد حضرت سید سہیل

 خوب کرتے ہیں مذمت بے نمازی پیر کی


دور حاضر کے کچھ ،ڈھکوسلے باز ،ڈھونگی باباؤںبالخصوص بد عمل پیروں کی مذمت میںعالمی شہرت یافتہ،، طرحی مشاعرہ دریاآبا د،، گروپ میں ملک کے مشہور و معروف شعرأ کےپیش کردہ کلا م کا ایک حسین مجموعہ۔ خدا کرے یہ مجموعۂ کلام بےنمازی پیروں اور انکےمریدین و معتقدین کے لئے ذریعۂ اصلاح اور ہم سب کے ذریعہ نجات بنے ۔آمین آمین بجاہ سید المرسلین۔

بے نمازی پیر 


مرتبہٗ

پیر طریقت رہبر راہ شریعت آفتاب ملت حضرت سید الحاج الشاہ

 محمد آفتاب عالم گوہر قادری واحدی صاحب قبلہ دامت برکاتہم

سربراہ اعلیٰ جامعہ ام سلمیٰ ،جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم

و ام سلمیٰ جونئیر ہائی اسکول۔دریاآباد ضلع بارہ بنکی یو پی الہند

8009968910.800905959 

تقریظ جمیل

عالم باعمل پیر طریقت رہبرراہ شریعت مخزن علم وحکمت سراپاخیروبرکت نقیب اہلسنت قاطع شرک وبدعت فاتح آگرہ عاشق غوث وخواجہ

 حضرت علامہ حافظ وقاری مفتی الشاہ محمد ارشدالرحمن صاحب قبلہ قادری مد ظلہ النورانی

 ناظم اعلی دارالعلوم حنفیہ غوثیہ نائ کی منڈی آگرہ یوپی


بے نمازی پیر پر تازیانۂ آفتاب ملت و سنگبارئ گوہر

لک الحمد یا اللہ والصلٰو ۃُ والسلام علیک یارسول اللہ

 دنیا کی بھیڑ میں جہاں شکلیں گم ہوجاتی ہیں اور وجود کاپتہ نہیں چل پاتا وہیں کچھ ایسی مبارک اور پاکیزہ شخصیتیں بھی ہیں جو اور بھی نمایاں ہو کر زمانےکو اصلاح عمل دیتی ہوئی نظر آتی ہیں ماضی کی تاریکیوں میں گم ہوجانے والی نشان منزل سےلوگوں کو آشنا کرکے منزل مقصود تک پہونچانے کا مبارک فریضہ انجام دیتی ہیں قوم کی اخلاقی ،معاشی، تعلیمی بے راہ روی کادرد ایسی شخصیتوں کے چین وسکون کو کھودیتا ہے آج جہاں  فی الوقت شیطان لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے صلحا مشائخ کا بھیس بدل کر لوگوں کو نماز و روزے اور دینی اعمال واشغال سے دور کرنے کے لیے مسلسل ناپاک کوششوں میں مصروف ہے وہیں رہبر راہ حق بھی اپنے کام سے غافل نہیں رہ کر انکی سرکوبی اورقوم کی رہنمائی کا کام مکمل طور پر انجام دے رہے ہیں انہیں رہنمایان قوم میں سے ایک متبرک اورفعال نام سید آفتاب عالم گوہرکا ہے جو علم وعمل کےفلک کاا یک ایسا چمکتا سورج ہے جس کی ضیا پاش کرنیں گم گشتگان راہ کےلئے مینارۂ نور ثابت ہورہی ہیںمگر قوم کی بے راہ روی کےدردنے اسے ہمیشہ اضطراب میں مبتلا رکھا ہے یہی وجہ ہیکہ شوسل میڈیا پر نعت رسول کی بزم سجا کر محبت رسول کے پاکیزہ جام سے لوگوں کو سرشار کرنے کا فریضہ انجام دینے کے ساتھ ہی ساتھ اسی پاکیزہ محفل کے ذریعے خاموشی کے ساتھ تبلیغ دین متین کا  وہ فریضہ بھی انجام دےرہے ہیں جسے بدعقیدے ڈالر اورریال کے حصول کےلئے اپنی تجارت کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں اوربدنصیب جاہل عاقبت کے انجام سےبےپرواہ پیری مریدی کی آڑ میں کچھ لوگ اپنی منفعت کی خاطر قوم کی جہالت اور اندھی عقیدت کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے خود بھی عبادت سے دور سب کو بربادی کی گھٹا ٹوپ اندھیرے کا شکار بناکر رکھ دیا ہےاور  یٰایّھا الذین آمنو لاتقربو الصلو ۃ  (یعنی اے ایمان والو نماز کے قریب مت جاؤ )سناکر،،وانتم سکٰریٰ،، (جب تم نشہ کی حالت میں ہو) کو چھوڑ دیتے ہیںایسے بد باطن کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اسی پاکیزہ مقدس کلام میں،، فو یل للمصلین الذین ہم عن صلاتھم ساہون ،،بھی  وقت گذار کر نماز پڑھنے والوں کو غضب ربانی سے آگاہ کررہاہےوہ ظالم پیر سوچے کہ جب وقت گذار کر پڑھنے والو ں پر رب کے غضب کا یہ عالم ہے تو جو سرے سے معاذ اللہ نماز ہی نہیں پڑھتے ہیں بلکہ اپنے مریدین کے لئےبھی نماز نہ پڑھنے کی راہ ہموار کرنے کی ناکام ذلیل کوشش کرتے ہیں وہ عذاب الٰہی کے کس گڑھے میں ہونگےوقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بازاری مکار اور فریبی پیروں سے قوم کو آگاہ کرنے کی ایک کامیاب اور پاکیزہ کوشس کرتے ہوئے حضور آفتاب علم وحکمت گوہر اخلاق ومحبت سراپا خیروبرکت حامئ سنیت قاطع کفر وبدعت آل رسول سیدی سرکار آفتاب عالم صاحب گوہر واحدی قبلہ نے اصلاح کا ایک باب نور تیار کرنے کا فیصلہ کیا اور اسی سے متعلق مصرع طر ح کر نہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی پیر کی دیا جسے ہماری بزم کے معزز معتبر شعرائے کرام نے جن کے علم وفن سے زمانہ فیض پارہا ہے خوبصورت طبع آزمائی کی اور بفضلہ تعالیٰ بڑی کامیابی کے ساتھ اس اصلاحی شاہراہ سے گذر گئے جہاں تک نماز کا تعلق ہے ہر فرد جانتا ہے کائنات کی سب سے عظیم عبادت کونماز کہتے ہیں سرکا رکا فرمان عالی شان ہے کہ ایمان وکفر میں فرق کرنے والی چیز نماز ہےایک جگہ ارشاد مقدس ہےجس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑا اسنے کفر کیا جبکہ سرکار امام احمد بن حنبل علیہ الرحمہ تو فرماتے ہیں وہ کافر ہوگیاسرکارامام شافعی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں بے نمازی کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن نہیں کیا جائےصاحب مکاشفۃ القلوب نے سرکار موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ نقل فرماتے ہوئے ثابت کیا کہ بے نمازی خدا کی بارگاہ میں زانی سے بھی بدتر ہے غرضیکہ بے نمازی غضب الہی کاسزاوارہے بغیر توبہ کئے مرجائےتوآخرت میں جہنم کا حقدار ہے اللہ تعالی تمامی اہلسنت کو نماز وجماعت کا پابند بنائے آمین میں حضور سیدی سرکار آفتاب ملت دامت برکاتھم ا لعالیہ کی شفقتوں کامقروض ہوں اللہ تعالی حضرت کی عمر میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے اور آپکی ادارت میں چلنے والے دینی قلعوں اورمعطر بزموں کو سلامت رکھے۔آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

 اہلبیت کی بارگاہ کاپشتینی بھکاری گدائے مفتیٔ اعظم وسرکار محبّی

محمد ارشد الرحمن قادری

 پوکھریروی مدرسہ حنیفہ غوثیہ شاہی مسجدآگرہ


استادالشعراء حضرت علامہ مولانا 

مفتاح الحسن مفتاح چشتی  صاحب قبلہ

کچھ نہیں دیں میں حقیقت بے نمازی پیر کی 

ملتی ہے شیطاں سے عادت بے نمازی پیر کی

جو حسین ابنِ علی کی پیروی کرتے ہیں وہ

کر نہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی پیر کی

عورتوں سے پیر دبواتا ہے پردہ چھوڑ کر

یہ بھی دیکھی ہے شرارت بے نمازی پیر کی

اس لیے رکھتا نہیں حکمِ شریعت کا خیال

مال و زر ہوتی ہے حاجت بے نمازی  پیر کی

ان سے بھی پر شش بروزِ حشر فرمائے گا رب

جو بھی کرتے ہیں حمایت بے نمازی پیر کی

اس کےہم سایہ پہ بھی رہتی ہےشیطاں کی گرفت 

پر خطر اتنی ہے صحبت بے نمازی پیر کی

بولتا ہے میں تو پڑھتا ہوں مدینے میں نماز

دیکھو بیہودہ حماقت بے نمازی پیر کی 


دیکھنا مفتاح ؔپچھتائے گا اس کا ہر مرید

حشر میں جب ہوگی آفت بے نمازی  پیر کی


عالم باعمل پیر طریقت رہبرراہ شریعت مخزن علم وحکمت سراپاخیروبرکت نقیب اہلسنت قاطع شرک وبدعت فاتح آگرہ عاشق غوث وخواجہ حضرت علامہ حافظ وقاری

 مفتی الشاہ محمد ارشدالرحمن صاحب قبلہ قادری 

 ناظم اعلی دارالعلوم حنفیہ غوثیہ۔ نائی کی منڈی آگرہ یوپی

لکھ مرے خامہ مذمت بے نمازی پیر کی 

صاف کرنی ہے طبیعت بےنمازی پیر کی 

کس قدر پرکیف ہے منظر ہماری بزم کا

کررہے ہیں سب حجامت بے نمازی پیر کی

عیش کرلے جس قدر چاہے زمانے میں مگر

قبر  میں ہوگی مرمت بےنمازی پیر کی

کہہ رہا ہے دیکھتا ہوں لوح قسمت عرش پر

بڑھ گئی ہے کتنی جرأت بےنمازی پیر کی 

کفر اور ایمان میں ہے حد فاصل یہ نماز 

کیسے جائز ہوگی طاعت بے نمازی پیر کی 

اتباع شرع جن کی زندگی کا ہے شعار

کر نہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی پیر کی 

ہے فریب و مکر میں ڈوبا نکما کام چور

بس یہی ہے کل حقیقت بے نمازی پیر کی 

حال کیا ہوگا قیامت میں یہاں جب آج ہی

بن رہی ہے خوب درگت بے نمازی پیر کی 

دیکھ لے نجدی وہابی اہلسنت کا مزاج

قلب میں ہے کتنی نفرت بے نمازی پیر کی 

عالم و مفتی بتائیں دے گواہی گر کبھی

 کون مانے گا شہادت بے نمازی پیر کی 

کیجئے جم کر مذمت بات آجائے اگر

 تارک علم شریعت بے نمازی پیر کی

اسوۂ حسنہ سے غافل زندگی ہوجائےگی 

مارسے بدتر ہے صحبت بے نمازی پیر کی

 لگ رہے ہیں آج جو نشتر تو مقصد ہے یہی 

چھوٹے یہ بےہودہ عادت بے نمازی پیر کی 


آپ بس اعلان حق کرتے رہیں ارشد ؔمیاں

سخت ہے بیشک نحوست بے نمازی پیر کی


مفکر ملت ناشرمسلک اعلیحضرت حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری

 مبارک حسین اڑیسوی صاحب

 قبلہ دامت برکاتہم العالیہ

زَر زَمیں اور زَن ہے چاہت بے نمازی پیر کی 

ترک کـردو جلدی صحبت بے نمازی پیر کی

سُن لو اک روشن حقیقت بے نمازی پیر کی 

شکلِ شیطانی ہے صورت بے نمازی پیر کی 

ڈینگ ، شیخی، دبدبہ، زورِ تکبّر ، ٹھاٹھ باٹھ 

سب کی سب گندی ہےعادت بے نمازی پیرکی

ہو رہی ہے روز و شب از کَرّ و فَر با احتشام 

قصرِ شیطانی میں شرکت بے نمازی پیر کی 

مولویّت تک نہیں وہ جا سـکا !  بولو بھلا

کیسـے ہوتی عالـمیّت بے نمازی پیر کی

سیٹھ صاحب اہلیہ کو اپنی قابُو میں رکھیں

تیز ہے اُس سے قرابت بے  نمازی پیر کی 

راہِ حق سے دُور رہنے کا خسارہ دیکھ لو

کھو چُکی ہے مَعنوِیَّت بے نمازی پیر کی 

اپنےگھرکی قیمتی چیزوں کاوہ رکّھیں خیال 

لوگ جو کر تے ہیں دعوت بے نمازی پیر کی 

چاپلوسی ، بے ایمانی ، چار سَو بیسی ، دَغا

اِن سبھوں سے ہے رفاقت بے نمازی پیر کی

بے مروّت، لالچی، بے قَدر، بے ڈھنگا، حریص 

ہَنس لوتھوڑا سُن کےخصلت بے نمازی پیرکی 

آئے گا مالی خسارے کا زمانہ " ایک د ن 

تم کو لے ڈُوبے گی نسبت بے نمازی پیرکی 

آپ سے دُوری بنانے میں بھلائی ہے مِری 

آپ کــرتے ہیں وکالت بـے نمازی پیر کی 

جس کو اسلوبِ بغل گیری کا آتا ہو ہُنر

ہے پسندیدہ وہ عورت بے نمازی پیر کی 

ہاتھ کیوں دیتے ہو اپنا اُسکےجعلی ہاتھ میں

آگ کا گولـَہ ہے بیعت بـے  نمازی پیر کی 

موم جامـہ آپ کے تعویذ کو وقتِ نماز

 وہ کرے گا ہے یہ فطرت بے نمازی پیر کی 

ہوش میں رہنا مُریدو !گھر نہ بِک جائے کہیں 

ہے  بڑی گندی سیاست بے نمازی پیر کی 


اِس دعا کے ساتھ کرتا ہے مبارک ؔاختتام 

یا  خدا کر دے  ہدایت بے نمازی پیر کی


استاذالشعرأحضرت علامہ مولانا

 عارف القادری صاحب قبلہ 

 رضاکار با نیٔ تحریک میں صدقے یارسول اللہ

 امروہہ شریف یوپی الہند

کیا بتاؤں میں خباثت بے نمازی پیر کی 

پیروی بھی ہے ہلاکت ، بے نمازی پیر کی 

غیر محرم سے ملا کرتا ہے وہ تنہائی میں

یوں رنگیلی ہے طبیعت بے نمازی پیر کی 

کہہ رہا ہے خانہ ٔ کعبہ میں پڑھتا ہوں نماز

یہ ضلالت ہے ضلالت ، بے نمازی پیر کی 

آہ ،،،، جو پامال کرتی ہے ، حدوداللہ کو

وہ شرارت ہے شرارت ، بے نمازی پیر کی 

کہہ رہا ہے ،،، لوح قرآنی ہے میرے سامنے

کذب ہے یہ اور جہالت بے نمازی پیر کی 

عالموں کی شان میں کرتا ہے وہ گستاخیاں

مرگئی ہے شرم و غیرت ،، بے نمازی پیر کی 

کیوں نماز پنج گانہ کا ہو اس کو ذوق و شوق 

مال ہے جب غرض و غایت بے نمازی پیر کی 

آج اس ظالم کی محفل میں بھی قلعی کھل گئی 

آپ بھی کیجے مذمت بے نمازی پیر کی 

منہ چھپائے ایک کونے میں پڑا ہوگا کہیں

اس قدر آئی ہے شامت ، بے نمازی پیر کی 


مسئلہ باور کرائیں اہلسنت کو سبھی 

بھول کر بھی ہو نہ بیعت بے نمازی پیر کی 

ہے وہ آلہء کار بھی شیطاں کا ، اور ہے مسخرہ

دوستو ! یہ ہے حقیقت ، بے نمازی پیر کی 

کالے پیلے اس کے کپڑے اور جھوٹا حال و قال 

ظاہری بس ، یہ ہے صورت بے نمازی پیر کی

ایک سورت میں بھی کرتا ہے کئی لحن جلی 

کیا سنی ؟ تم نے تلاوت ،،، بے نمازی پیر کی 

خوب چھپ چھپ کر کیا کرتا ہے یہ بدکاریاں

عادی مجرم سی ہے خصلت ، بے نمازی پیر کی 

جب جہاں دیکھو خبر لو ! خوب دوڑاؤ اسے

اور کرو لاتوں سے خدمت ، بے نمازی پیر کی 

بانٹتا پھرتا ہے جنت جاہلوں کو اس طرح 

جیسے ہو ، جاگیر جنت ، بے نمازی پیر کی 

من گھڑت باتیں کیا کرتا ہے سینہ ٹھوک کر

ہے یہی طرز خطابت ،،،،، بے نمازی پیر کی 

جبہ قبہ ، اونچی ٹوپی ، اور اس کے لمبے بال 

صوفیوں جیسی ہے ہیت ،،، بے نمازی پیر کی 

مژدہ دے اولاد کا ، دیدو اگر پچس ہزار

صرف اتنی سی ہے قیمت بے نمازی پیر کی

دیکھتے ہی دیکھتے جیبوں کو کردیتا ہے صاف 

جیب کتروں سی ہے عادت ،، بے نمازی پیر کی 

ٹوٹ پڑتا ہے یہ ظالم دیکھ کر کھانے لذیذ

مرغے بکرے سے ہے رغبت بے نمازی پیر کی 

ہم نے دیکھا عالموں نے خوب دوڑایا اسے

اور بنائی خوب درگت ، بے نمازی پیر کی 

یاد رکھنا بے نمازی پیر گھر میں آئے گر

ساتھ آئے گی نحوست بے نمازی پیر کی 

ترک کی ہے کیا بزرگوں نے کبھی پوچھو ! نماز

چھوٹ سکتی ہے یوں عادت بے نمازی پیر کی 

سرزنش کرتے ہیں سب اس کی ہدایت کے لئے

ہے یہ بس ،،، اتمام حجت ،،، بے نمازی پیر کی 

بے نمازی پیر ہے ،، گمراہ ،،،، اور گمراہ گر

سوچیے ! ہے کیا مصیبت ، بے نمازی پیر کی 


ہے دعاء یہ عارفؔ کمتر کی رب ذوالجلال  

چھوٹے بد ہر ایک خصلت بے نمازی پیر کی


از پیر طریقت رہبر راہ شریعت آفتاب ملت حضرت سید الحاج الشاہ

 محمد آفتاب عالم گوہر قادری واحدی صاحب قبلہ دامت برکاتہم

سربراہ اعلیٰ جامعہ ام سلمیٰ ،جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمیٰ جونئیر ہائی اسکول

دریاآباد ضلع بارہ بنکی یو پی الہند

کرتے  ہیں جو لوگ دعوت بے نمازی پیر کی 

گھرمیں لاتے ہیں کثافت بے نمازی پیر کی 

جانتے ہیں جو حقیقت بے نمازی پیر کی 

کر نہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی پیر کی 

کیجئے ایسی مرمت بے نمازی پیر کی 

ٹھیک ہو جائے طبیعت بے نمازی پیر کی

جس نے بھی لی ہے خلافت بے نمازی پیر کی

آ گئی ہے اس پہ آفت بے نمازی پیر کی 

کیوں نہیں کرتے مذمت بے نمازی پیر کی

 کیا کسی کو ہے ضرورت بے نمازی پیر کی

میرے پیارے پیارے مرشد حضرت سید سہیل 

خوب کرتے ہیں مذمت بے نمازی پیر کی

مر رہاہو وہ اگر مر جائے تم کو کیا غرض 

مت کرو جا کر عیادت بے بمازی پیر کی

 وہ بھی اس کے ساتھ میں دوزخ میں ڈالا جائگا 

کر رہا ہے جو حمایت بے نمازی پیر کی 


صدق دل سے کیجئے اب عالموں کی پیروی

توڑ کر للہ بیعت بے نمازی پیر کی 

ہوسکے گر آپ سے تو اس کو جاکر توڑ دیں

جوبنی ہو پختہ تربت بے نمازی پیر کی 

عام کرنا کام ہے بدبخت کا بے پردگی 

ہے بڑی منحوس عادت بے نمازی پیر کی 

یاالہ العلیں بھردے دل و جاں میں مرے

غوث کے صدقے میں نفرت بے نمازی پیرکی

اس طرح دنیا سے یارب تو اسے ناپید کر

پھر کوئی دیکھے نہ صورت بے نمازی پیر کی

کاوشیں ہم سب کی کرلے یاالہی تو قبول 

تاکہ تائب ہو جماعت بے نمازی پیر کی 

یارو رکھا جاتاہے جس دل میں عشق مصطفےٰ 

اس میں مت رکھنا محبت بے نمازی پیر کی

جو نہ کرنا چاہتے تھے وہ بھی اب کرنے لگے

اپنے خامے سے مذمت بے نمازی پیر کی 

یارسول اللہ ان کو بھی ہدایت ہو نصیب

 دل میں رکھتے ہیں جو چاہت بے نمازی پیرکی 

دور رہنا لازمی ہے یار اس منحوس سے

زہرِ قاتل ہے حلاوت بے نمازی پیر کی

آپ کے دل میں نمازوں کی محبت ہے اگر

ترک کر دیجے حمایت بے نمازی پیر کی

قربت شاہ دو عالم گر تمہیں مطلوب ہے

چھوڑ دو للہ قربت بےنمازی پیر کی

اس سے کہہ دو وہ چلا جائے مری نظروں سے دور

ہے نہیں مجھکو ضرورت بے نمازی پیر کی 


یا خدا گوہرؔکو اپنے یہ بھی اک توفیق دے

 وہ کبھی دیکھے نہ صورت بے نمازی پیر کی 


شاعر اسلام

 جناب سید راکب صاحب قبلہ

 اچپلپوری

کر رہے ہیں سب مرمت بے نمازی پیر کی

آج تو آئی ہے شامت بے نمازی پیر کی

ڈھیر ساری ہے خباثت بے نمازی پیر کی

ہے بری ہر اِیک عادت بے نمازی پیر کی

ایک‌مسند، تھوڑا پیسہ، جاہلوں کی بزم بس

اتنی ہی ہوتی ہے طاقت بے نمازی پیر کی

بغض اہلِ علم کا دل میں لئے گھومے خبیث

اسلئے بھونڈی ہے صورت بے نمازی  پیر کی

آل پاکِ مصطفیٰ کو پاس بیٹھاتا نہیں

دیکھی ہے میں نے غلاظت بے نمازی پیر کی

دربدر بس پھر رہاہےچھوڑ کے گھر بار وہ

لالچی ہوتی ہے خصلت بے نمازی پیر کی

دیکھ کر ڈر جاؤ گے تم اے عزیزو بالیقیں 

  ہے بڑی منحوس صورت بے نمازی پیر کی

دیکھ کر پڑ جائیں گے بیمار صاحب آپ بھی

آپ مت کرنا زیارت بے نمازی پیر کی

جیب خالی کرنا سب کی لوٹنا ہے اس کا کام

ہے یہی بس اک کرامت بے نمازی پیر کی

بغض رکھتا ہے رضا کے چاہنے والوں سے وہ

ایک یہ بھی ہے جہالت بے نمازی پیر کی

رقص کرنا مشغلہ ہے ڈھول اور تاشے کے ساتھ 

ہے بری ہر ایک حرکت بے نمازی پیر کی

گندگی پھیلاتا ہے جاتا ہے جس صوبے میں وہ

ختم کب ہوگی غلاظت بے نمازی پیر کی

رب کعبہ کا نہیں وہ تو ہے شیطاں کا رفیق

ہے فقط شیطاںسے قربت بے نمازی پیر کی

بھیک پر گھر بار اس کا پل رہاہے دوستو

مانگ کر کھانا ہے عادت بے نمازی پیر کی

جس میں کھاتا ہے اسی تھالی میں کرتا ہے سوراخ

دیکھئے ہے کیسی عادت بے نمازی پیر کی

ہم غلاموں کے لئے کافی ہے دامن غوث کا

ہے نہیں کوئی ضرورت ہے نمازی پیر کی

مسلکِ احمد رضا پر جو ہیں قائم وہ کبھی

کر نہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی پیر کی

اب مجھے آئے نظر تو پیٹ کر بدبخت کو

اچھی کردوں گا طبیعت ہے نمازی پیر کی

کھل گئے ہیں راز سارے، اٹھ گئے پردے سبھی

مل گئی مٹی میں عزت بے نمازی پیر کی

بس کرو اب چھوڑ دو جانے دو اس منحوس کو

مت کرو راکبؔ مرمت بے نمازی پیر کی

شاعر اسلام حضرت علامہ مولانا 

سرتاج احمد صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ

 شحنہ منوء سکندر پوپی

کیسے ہوگی اچھی عادت بے نمازی پیرکی

 مال و زر کی جب ہے چاہت بے نمازی  پیر کی

جن کے سینے میں ہے حب اہل بیت مصطفےٰ

کر نہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی پیر کی 

حرفِ حق تو یہ ہے یارو جو ہے پا  بندِ نماز

اس کو زیبا ہے ملامت بے نمازی پیر کی 

عالمِوں کو وہ پھنسا سکتا نہیں ہے جال میں 

جاہلوں پر ہے حکومت بے نمازی پیر کی 

جن کے دل میں عشق ہے احمد رضا کا جان لو

 وہ نہ مانیں گے قیادت بے نمازی پیر کی 

جس کی بنیادیں نہیں مضبوط وہ کیسےٹکے

چند دن کی ہے عمارت بے نمازی پیر کی 

جاہلوں کےمال سےکرتا ہے وہ اپنا گزر

اس قدر بگڑی ہے عادت بے نمازی پیر کی

 کر رہا ہے یہ دعا سرتاج ؔرب سے ہر گھڑی 

اچھی سے اچھی ہو عادت بے نمازی پیر کی

شاعر اسلام حضرت حافظ وقاری

محمد اخلاق ثاقب صاحب قبلہ

 ثمراوہ بریلی شریف

جان لےگا وہ نحوست بے نمازی پیر کی

 دیکھ لی جس نے بھی صورت بے نمازی پیر کی 

پھنس گئے ہیں خود ہی دنیا کے طلسمی جال میں 

کررہے ہیں جو اطاعت بے نمازی پیر کی 

دیکھ سکتا ہی نہیں ہے وہ صراط مستقیم

 چھن گئی ہے جب بصیرت بے نمازی پیر کی 

خود ہی اپنے واسطے دوزخ کا رستہ چن لیا 

کررہے ہیں جو حمایت بے نمازی پیر کی 

ڈھونڈتا پھر تا ہے ابلیس لعیں ہر پل

 اسے پڑتی رہتی ہے ضرورت بے نمازی پیر کی

 ٹل نہیں سکتا یہ فرمان شہ کونین ہے 

قبر میں ہوگی مرمت بے نمازی پیر کی 

راہ حق سے دور اس کو کردیا شیطان نے 

جس کے دل میں ہے محبت بے نمازی پیر کی 

بھول سے گر ہوگیا کوئی تو اس کو چاہئے

توڑدے فوراًہی بیعت بے نمازی پیر کی 

دے نماز پنجگانہ کا الٰہی ذوق و شوق

 دور کر ساری جہالت بے نمازی پیر کی

 ہے لب ثاقبؔ پہ یا رب صدق دل سے التجا 

کھول دے راہ ہدایت بےنمازی پیر کی 

شاعر اسلام حضرت مولانا حافظ وقاری 

تعریف رضا تعریفؔ صاحب 

 بکرم جوت شنکر پور بستی یوپی الہند  

میں بتاتا ہوں ! حقیقت بے نمازی پیر کی 

زہر سے قاتل ہے صحبت بے نمازی پیر کی

عالموں کی شان میں کرتاہےوہ گستاخیاں 

کیجیے جم کر مذمت بے نمازی پیر کی 

ہاتھ میں بارہ انگوٹھی بال مستورات سے 

ایسی کچھ ہوتی ہےصورت بےنمازی پیر کی 

جووفادار رضا ہیں جان دے دیں گے ،مگر

”کر نہیں سکتےہیں بیعت بےنمازی پیرکی“ 

میرےخامے نےقسم کھائی ہے دریاباد میں

آج کرنی ہے ... مرمت  بےنمازی پیر کی 

رات دن بھیجیں گےلعنت آپ بھی دعویٰ ہےیہ 

جان لیںگر آپ خصلت بے نمازی پیر کی 

دیکھتاہوں عرش کویہ دعویٰ کرتاہےخبیث 

بڑھ گئی ہے اتنی۔ جرأت بے نمازی پیرکی 

دیکھتاہوں جب کبھی بندرکو۔آتی ہے مرے

ذہن میں منحوس صورت بےنمازی پیر کی 

روکیئے۔تعریف رضوی۔۔ آپ ان کو روکیئے

کرتے ہیں جولوگ مدحت بےنمازی پیر کی 

شاعر اسلام مفکرملت ناشرمسلک اعلیحضرت حضرت علامہ مولانا

 محمد جیش خان نوری امجدی صاحب قبلہ

 دامت برکاتہم العالیہ


ہوتی ہےفتین فطرت بےنمازی پیر کی 

کیوں نہ ہو عالم میں درگت بےنمازی پیر کی 

بس مریدوں کی ہی کھاتا ہے کمائی دہر میں

ہوگئی ہے ایسی عادت بےنمازی پیر کی 

جن کے دل میں ہے بسی خوف خدا عشقِ نبی 

کرنہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی پیر کی 

اچھے اچھوں کو پھنسا لیتا ہے اپنے جال میں

شاطروں جیسی ہے عادت بےنمازی پیر کی 

آخرت اس کی بھی ہوسکتی ہے بالآخر خراب 

کررہا ہے جو اطاعت بےنمازی پیر کی 

جعلی پیروں سے ہمیں مولیٰ بچائے رکھنا تو

ہے نہیں ہم کو ضرورت بےنمازی پیر کی 


کہہ رہے ہیں عاشق خیرا لوری نوریؔ یہی 

ہم نہیں کرتے حمایت بےنمازی پیر کی


شاعر اسلام حضرت مولانا 

محمد ریاض الدین مرکزی صاحب قبلہ

 بہرائچی

دیکھ کے ہر اک شرارت بے نمازی پیر کی 

کر رہے ہیں سب ملامت بے نمازی پیر کی 

جب بیاں کی ہے حکایت بے نمازی پیر کی 

ہو گئی خستہ ہے حالت بے نمازی پیر کی

جن کو بھی حاصل ہے قربت بے نمازی پیر کی 

جانتے ہیں وہ جہالت بے نمازی پیر کی 

ہوگئی ہے چین عورت بے نمازی پیر کی

دیکھ کے منحوس صورت بے نمازی پیر کی

کہہ ر ہا ہے سب نمازیں پڑھتا ہوں حرمین میں

کذب گوئی کی ہے عادت بے نمازی پیر کی

اے مرے مولیٰ ہمیشہ دور ہی رکھنا مجھے

ہے نہیں کوئی بھی حاجت بے نمازی پیر کی

لوٹ لیتا ہے فقیروں اور مسکینوں کو وہ 

ہائے کیسی ہے یہ عادت ہے نمازی پیر کی

ہکا بکا حشر میں رہ جائیں گے سارے مرید

جب کھلے گی واں حقیقت بے نمازی پیرکی 

کاٹ لو میری زباں یا سر قلم کر دو مرا 

کر نہیں سکتا ہوں مدحت بے نمازی پیر کی

راہ حق سے ہٹ کے جو ہیں راہ بد پر گامز ن 

بس وہی کر تے ہیں خدمت بے نمازی پیر کی

اُلفت سرکار جنکے سینے میں ہے موجزن

کر نہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی پیر کی 

حشر اُنکا بالیقیں ہوگا برا تم دیکھنا 

جو بھی کر تے ہیں اطاعت بے نمازی پیرکی

اے مرے مولیٰ عطا کر خوب سجدے کی تڑپ 

دور کر ساری غلاظت بے نمازی پیر کی 

مجرم و ناکارہ گر وہ ہے توتو غفار ہے

توچھڑا شیطاں سی خصلت بے نمازی پیر کی 


سیدی گوہر میاں کا ہے کرم تجھ پر ریاض 

کر رہا ہے جو  مذمت بے نمازی پیر کی


حضرت مولانا حافظ وقاری

 غلام احمد رضا نیپالی صاحب قبلہ

نیپال

جو سمجھتے ہیں حقیقت بے نمازِ پیر کی

وہ نہیں کرتے ہیں صحبت بے نمازی پیر کی 

سب کریں گے جب مذمت بے نمازی پیر کی

ٹھیک ہوگی پھر طبیعت بے نمازی پیر کی 

جس نے دیکھی ہے شرارت بے نمازی پیرکی 

کر نہیں سکتا وہ بیعت بے نمازی  پیر کی 

جن کے دل میں عشق ہے آل محمد کا بسا

وہ نہیں کرتے ہیں عزت بے نمازی پیر کی 

گاؤں کے ہی عالموں کو گھر بلالاتے ہیں پر

ہم نہیں کرتے ہیں دعوت بے نمازی پیرکی 

لے کے جائیں گے فرشتے نار کی جانب اسے

جو بھی پائے گا ضمانت بے نمازی پیرکی 

اس کی بھی ہوگی مرمت حشر کے دن دیکھنا

دل میں جو رکھتا ہے اُلفت بے نمازی پیرکی 

اس کو بھی سمجھو قیامت کی نشانی دوستو

ہو رہی ہے خوب شہرت بے نمازی پیر کی 

جال میں اس کےکبھی پھنستا نہیں ہوں اس لئے

دل میں رکھتا ہوں میں نفرت بے نمازی پیر کی 


بچ تو جاتا ہے یہاں کیسے بچے گا وہ وہاں

حشر میں ہوگی مرمت بے نمازی پیر کی 

عورتوں کو گھورتا رہتا ہے جاتا ہے جہاں

ایسی ہے فتین فطرت بے نمازی پیر کی 

جو نہ رکھتا ہے کبھی روزہ نہ پڑھتا ہے نماز

اس کو ہوتی ہے ضرورت بے نمازی پیر کی 

شکلِ انسانی میں وہ شیطان لگتا ہے مجھے

دیکھتا ہوں جب بھی صورت بے نمازی پیرکی 

مال و زر اپنے مریدوں کا ہمیشہ لوٹنا

بن گئی ہے خاص عادت بے نمازی پیر کی 


دوریاں احمدؔ بنائے رکھنا ایسے پیر سے

لوٹنا فطرت ہے دولت بے نمازی پیر کی


شاعر اسلام حضرت مولانا

 محمد نایاب عمار رضا قادری چشتی اسماعیلی

 صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ۔الہ آبادی

دل سے باہر کر دو الفت بے نمازی پیرکی 

نار میں ڈالے گی قربت بے نمازی پیر کی 

بدنما ہوتی ہے صورت بے نمازی پیر کی 

حشر میں بگڑے گی حالت بے نمازی پیر کی 

عاشقان مصطفٰی قربان جاں کر دیں مگر

کر نہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی پیرکی 

کوئی مجھ سے منہ پھلائے پر مجھے پروا نہیں

کھل کے کرتا ہوں بغاوت بے نمازی پیر کی 

مارا مارا پھر رہا ہے آج بھی وہ دیکھئے

جس کے دل میں ہے محبت بے نمازی پیر کی 

روئے گا پچھتائے گا وہ حشر کے میدان میں

ہوگی مشکل سے ضمانت بے نمازی پیر کی 

عیش و عشرت میں خدا کے خوف سے غافل ہوا

کیجئے جم کر مذمت بے نمازی پیرکی 

وہ نہیں کرتا نماز پنج گانہ کی قیود

اس طرح ہوتی ہے خصلت بے نمازی پیرکی 

کر رہا ہے وہ حقیقت اور طریقت کا سخن 

مکر سے پر ہے حقیقت بے نمازی پیر کی 

لے کے ڈنڈا ہاتھ میں نایاب ہرسو گھوم کر

خوب تو بھی کر مرمت بے نمازی پیر کی

شاعر اسلام حضرت مولانا 

محمدعارف رضا عارف ؔصاحب قبلہ

بشنو گڑھ ۔ہزاری باغ، جھار کھنڈ انڈیا


چھپ نہیں سکتی ہےحرکت بے نمازی پیر کی 

جانتے  ہیں سب شرارت بے نمازی پیر کی 

خالق کون و مکاں کی بندگی سے ہر گھڑی

خالی ہوتی ہے ہدایت بے نمازی پیر کی

جوہیں میرےغوث وخواجہ کےدوانےوہ کبھی

کرنہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی  پیر کی 

منگھڑت باتیں سناتا پھر رہا ہے ہر طرف

مت سنو  ہرگز نصیحت بے نمازی پیر کی

مسلک احمد رضا پہ چلنے والا آدمی

کر نہیں سکتا اطاعت بے نمازی پیر کی 

پیرو مرشد حضرت اختر رضا خاں ہیں مرے

ہے نہیں مجھکو ضرورت بے نمازی پیر کی

میری ماؤں بہنو! اس کےسامنے جانا نہیں

ہے بہت بیکار عادت بے نمازی پیر کی


 دم میں جب تک دم رہےگا اے مرےعارفؔ رضا 

کرتے رہنا ہے مذمت بے نمازی پیر کی 

شاعر اسلام حضرت مولانا 

شکیل احمد شکوہی صاحب قبلہ

بہیڑی۔ بریلی

جان کر ہر ایک حـرکت بے نمازی پیر کی 

ہم نہیں کرتے ہیں سنگت بے نمازی پیر کی 

ہے فــریب و مکــر عادت بےنمازی پیر کی 

جھوٹی ہے ہراک بشارت بے نمازی پیر کی 

یاخدا توفیق دے ہم بھی رکھیں قائم نماز

کر رہے ہیں سب شکایت بے نمازی پیر کی

ان سے میرا کوئی بھی رشتہ نہیں ناتا نہیں 

جو بھی کرتے ہیں حمایت بے نمازی پیر کی

یــاد جـن کــو اَلصّــلواةُ قُــرَّةُ عَیْنِـی ہـے وہ

 کر نہیں سکتے ہیں بیعت بے نمازی پیر کی 

کیسے دیگا وہ نکیروں کے سوالوں کےجواب 

قبــر میں ہوگی حجامت بے نمــازی پیــر کی 

واسطہ غوث الوری کا ، دے ہدایت یا خدا

اب نہ چھوٹے بس جماعت بے نمازی پیر کی


 اے شکوہی فرض ہیں ہم پر نمازیں پانچ وقت 

چھوڑ ناان کو ہے عادت ، بے نمازی پیر کی

شاعر اسلام حضرت 

خوشتر ؔجہانگیری صاحب قبلہ 

بھیونڈی ممبئ

ہم نہیں کرتےحمایت بے نمازی پیر کی

ہم نہیں کرتے زیارت بے نمازی پیر کی 

غسل کے سنت فرائض کچھ پتہ اسکو نہیں 

ہوتی ہے ایسی طہارت بے نمازی پیر کی 

ہندمیں بریانی ڈھونڈے سجدہ مکہ میں کرے

کس قدر ہے یہ جہالت بے نمازی پیر کی 

بزم دریا باد میں سب نے اٹھایا ہے قلم

گھیر کر آئی ہے شامت بے نمازی پیر کی 

عورتوں سا بال لمبا رکھ کے گھومے در بدر

ہے بہت حیران عورت بے نمازی پیر کی 

جان جائےیا رہے پر فکر ہم کو کچھ نہیں

ہم نہیں کر سکتے بیعت بے نمازی پیر کی 

خودکوعلامہ سمجھتےہیں مگرکچھ بھی نہیں

ہر جگہ ہے یہ شکایت بے نمازی پیرکی 

دیکھ لےجوصبح کودن بھرنہ پھر کھانا ملے

ایسی ہے منحوس صورت بے نمازی  پیرکی 

دیکھئےخوشترؔ میاں" یہ ہوسکے تو کیجئے 

لات گھونسوں سے مرمت بےنمازی پیر کی

عاشق حضور سرکار مسولی عطائے حضور سرکار نسیم ملت

 محمد اشرف رضا قادری الاسماعیلی صاحب قبلہ 

 بستوی۔ ممبئی ،مہاراشٹرا

سن لو یہ سچی حقیقت بےنمازی پیر کی 

بڑھتی جاتی ہے شرارت بےنمازی پیر کی 

مرشدی گلزار ملت نے بتایا ہے ہمیں

جھوٹی ہوتی ہے کرامت بےنمازی پیرکی 

جان دے دیں مگر ہم عاشق احمد رضا

کر نہیں سکتے حمایت بےنمازی پیر کی 

ہم غلامان رضا مر جائیں گے پر عمر بھر

کر نہیں سکتے ہیں بیعت بےنمازی پیر کی 

عالم و فاضل کو وہ خاطر میں ہے لاتا نہیں

بڑھ گئ اتنی ضلالت بےنمازی پیرکی 

لوٹ لینا بےبسوں کی بےبسی کودیکھ کر

اصل میں ہے یہ خباثت بےنمازی پیرکی   

جس کے دل میں حب آل مصطفیٰ ہے دوستو

کر نہیں سکتا مدحت بےنمازی پیر کی 

ہے نہیں راضی خدا تو؟ حشر کے میدان میں

کیسے ہوگی پھر ضمانت بےنمازی پیرکی 

اس کو جاکر کے سنائے کوئی قرآن و حدیث 

جاگ جائےکاش غیرت بےنمازی پیر کی 

گر ملے تو کوٹ کر اچھی طرح اشرف رضاؔ

ٹھیک کر دینا طبیعت بےنمازی پیر کی

منقبت در شان پیر پیراں میر میراں شاہ جیلاں 

سیدنا الشیخ محی الدین عبد القادر جیلانی البغدادی رضی اللہ عنہٗ

از پیر طریقت رہبر راہ شریعت آفتاب ملت حضرت سید الحاج الشاہ

 محمد آفتاب عالم گوہر قادری واحدی صاحب قبلہ دامت برکاتہم

سربراہ اعلیٰ جامعہ ام سلمیٰ ،جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمیٰ جونئیر ہائی اسکول

دریاآباد ضلع بارہ بنکی یو پی الہند

ہاں اس لئے تو اتنے معطر ہیں غوث پاک 

گلزار فاطمہ کے گل تر ہیں غوث پاک

 عشق و وفا و نور کے پیکر ہیں غوث پاک 

قربان جاؤں آل پیمبر ہیں غوث پاک 

واللہ وہ لوگ اہل مقدر ہیں غوث پاک جوتیرے آستاں کے گداگر ہیں غوث پا ک 

منگتوں کی اپنے جھولیاں بھردیجئے حضور

 جودو سخا کے آپ سمندر ہیں غوث پاک 

جو آچکے یا آئیں گے دنیا میں اولیاء

دریا اگر ہیں سب تو سمندر ہیں غوث پاک 


گوہر ؔکے بگڑے کام سنور جائیں گے ضرور 

تیری عنایتیں جو میسر ہیں غوث پاک


جانتے ہیں جو حقیقت بےنمازی پیر کی
جانتے ہیں جوحقیقت بےنمازی پیر کی 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے