میں بھی ادنی سا ہوں اک گدائے رضا


 میں بھی ادنی سا

 ہوں اک گدائے

 رضا


السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ 


لیجئے حضرات آپ کی بارگاہ اقدس میں 

منقبت 

کا

 ایک خوبصورت مصرع طرح پیش ہے جم کر طبع آزمائی فرمائیں 

میں بھی ادنی سا ہوں اک گدائے رضا 

قافیہ گدائے صدائے ہوائے لگائے جمائے بچائے 

کثیرالقواقی 

ردیف رضا

افاعیل 

فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن 

جن احباب کے کلام اصلاح کے لئے رہ گئے ہوں وہ پرسنل پر رابطہ کرسکتے 

شاعری سیکھیں اور سکھائیں گروپ میں شامل ہونے کے لیے ذیل میں دی گئی لنک کو کلک کریں اور شامل ہوجائیں اس پوسٹ کو آگے ضرور شیئر کریں 

فقط والسلام

https://chat.whatsapp.com/KpGzt8wnTOxDroPRpZstDB


میں بھی ادنی سا ہوں اک گدائے رضا


صاحب کلام استاذ العلماء والشعراء حضرت علامہ مولانا محمد شرافت رضا بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی 

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا کلام

اہل ایماں کے دل  میں  سمائے رضا
اس قدر فضل مولا سے بھائے رضا

روشنی  ان  سے  لینے لگے  اہل دل
پوری دنیا میں یوں جگمگائے رضا

عاشقان  ,, شہنشاہ  ابرار ,, کو
عشق کے جام تم نے پلائے رضا

چھوڑ آئے مدینے میں جان و جگر
لوٹ کر جب  مدینے  سے آئے رضا

کس میں ہمت  ہے  نیچا دکھائے اسے
اپنے ہاتھوں سے جس کو اٹھائے رضا

شہر   شاہ   امم   کا ,  بتایا   پتا
گل محبت کے تم نے کھلائے رضا

سیکڑوں دین اسلام کے  پاسباں
اپنے منظر میں تم نے بنائے رضا

تم جہاں بھی گئے شور برپا ہوا
آئے  آئے  رضا ,,,,,, آئے  آئے  رضا

ٹل گئیں مشکلیں اس کی اک آن میں
دیکھ  کر  تم  جسے  مسکرائے   رضا

نجدیو ! تم  ہو  گستاخ ! سرکار  کے
کیوں بھلا تم سے نظریں ملائے رضا

یاد رکھیں گے تا زندگی ہم  انہیں
جو سبق تم نے ہم کو پڑھائے رضا

یہ شرافت زمانے میں جب تک رہے
گیت  ہر دم تمہارے  ہی  گائے رضا

نتیجۂ........فکر
محمد شرافت رضا بریلوی

صاحب کلام استاذ العلماء والشعراء حضرت علامہ مولانا محمد شرافت رضا بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی




بزم آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام

نعتِ سرور سدا گنگناۓ رضا
عشق کی کھیتیاں لہلہاۓ رضا

میرے ایمان پر جب بھی حملہ ہوا
ایسے عالم میں ہم کو بچاۓ رضا

عشقِ سرکار میں مست ہوجاٸیے
بس یہی درس ہم کو پڑھاۓ رضا

جس نے انگلی اٹھاٸ ہے سرکار پر
اس کےچھکے ہمیشہ چھڑاۓ رضا

نعت پڑھنے کا مجھ کو ہنر آگیا
جب سے نعتِ نبی گنگناۓ رضا

ُدور آقا کی سنت سے جتنے بھی تھے
ان کو سنت نبی کی سکھاۓ رضا

ایک عاشق سدا کہ رہا  ہے یہی
*میں بھی ادنی سا ہوں اک گداۓ رضا*

جس کے دل میں عداوت ہے سرکار کی
ان کو اپنی نظر سے گراۓ رضا

یہ حقیقت ہے  اشرف فسانا نہیں
بدعقیدوں سے سب کو بچاۓ رضا

ازقلم ابوالحسان اشرف رضا قادری مدھواپور

کلامِ محمداشرف رضاقادری مدھواپورضلع مدھوبنی بہار


بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل 
کلام
صاحب تاج القلم حضرت علامہ مولانا محمد انظار الحسن خاں رضوی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ 

میرےدل میں رہےیوں ولاۓرضا
روز کرتا رہوں میں ثناۓ رضا

موت لکھ دے مری در پہ سرکار کے
ہے تمنا یہی اے خداۓ رضا

دل میں اہل سنن کے جو موجود ہے
عظمت مصطفیٰ ، ہے عطاۓ رضا

بالیقین مجھ پہ ہوگی نگاہ کرم
،،میں بھی ادنیٰ سا ہوں اک گداۓرضا،،

اہل باطل کے ایوان میں دیکھیۓ
آج بھی گونجتی ہے صداۓ رضا

کتنے خوش بخت انظار ہیں وہ سبھی
جن کو حاصل ہوئی ہےلقاۓ رضا

کاوش۔۔

محمد انظار الحسن خاں رضوی
بلوا ،رونی سیدپور ،سیتامڑھی

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام  میرےدل میں رہےیوں ولاۓرضا روز کرتا رہوں میں ثناۓ رضا  موت لکھ دے مری در پہ سرکار کے ہے تمنا یہی اے خداۓ رضا  دل میں اہل سنن کے جو موجود ہے عظمت مصطفیٰ ، ہے عطاۓ رضا  بالیقین مجھ پہ ہوگی نگاہ کرم ،،میں بھی ادنیٰ سا ہوں اک گداۓرضا،،  اہل باطل کے ایوان میں دیکھیۓ آج بھی گونجتی ہے صداۓ رضا  کتنے خوش بخت انظار ہیں وہ سبھی جن کو حاصل ہوئی ہےلقاۓ رضا  کاوش۔۔  محمد انظار الحسن خاں رضوی بلوا ،رونی سیدپور ،سیتامڑھی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے