صاحب کلام حضرت مولانا عبدالعزیز وارثی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بہرائچ شریف


صاحب کلام حضرت مولانا عبدالعزیز وارثی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
 بہرائچ شریف

خانۂ فکر کو کشادہ کر
نعت گوئی کا جب ارادہ کر

عشق و وارفتگی کی چکی میں
خواہش نفس کو برادہ کر

تیرے در پر ہے بھیڑ رندوں کی
ساقیا اہتمام بادہ کر

جن کو رب نے کہا حبیب ﷺ اپنا
ان پہ قربان خانوادہ کر

سادگی رب کو اچھی لگتی ہے
اپنا رنگیں مزاج سادہ کر

تجھ کو دنیا ادب سے دیکھے گی
اپنا پاکیزہ تو لبادہ کر

وارثیؔ پڑھ حدائق بخشش
اور پھر جم کے استفادہ کر

از قلم عبدالعزیز وارثی بہرائچ شریف 
یوپی

صاحب کلام حضرت مولانا عبدالعزیز وارثی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بہرائچ شریف
صاحب کلام حضرت مولانا عبدالعزیز وارثی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بہرائچ شریف

جامعہ ام سلمہ و و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں 8009968910.8009059597 






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے