مرے آقا گئے ہیں لامکاں معراج کی شب میں


منائیں کیوں نہ ہم خوشیاں یہاں معراج کی شب میں 
مرے آقا گئے ہیں لامکاں معراج کی شب میں 
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

دکھاتا ہے شہ کون ومکاں کو عرش پر جلوہ 
بلاکر خالق ارض و سماں معراج کی شب میں
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم 

جہاں والے یہ سنکر تب سے اب تک محو حیرت ہیں 
ہوا جو راز پوشیدہ عیاں معراج کی شب میں

کسی کو بھی نہیں معلوم تھا دنیا میں اے لوگو 
کہاں ہیں سرور کون و مکاں معراج کی شب میں 

گئے جب سرور کون و مکاں اللہ سے ملنے
تھے سارے بے خبر یہ انس و جاں معراج کی شب میں
عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم 

ابوجہل لعیں سے  کہدیا بوبکر نے حق ہے
 کیا ہے جو شہ دیں نے بیاں معراج کی شب میں
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم 

تصور میں بھی کوئی جس جگہ پر جا نہیں پایا 
مرے سرکار پہونچے ہیں وہاں معراج کی شب میں

ہمارے ہادئ برحق امام انبیا گوہر 
بنے ہیں رب کے جاکے میہماں معراج کی شب میں

آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر
 8009968910.8009059597 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے