حضرت رابعہ بصریہ رحمت اللہ تعالی علیہا کا حکمت بھرا کلام

حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا کا حکمت
 بھرا کلام

حضرت رابعہ بصریہ رحمت اللہ تعالی علیہا کا حکمت بھرا کلام 

حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا  مشہور وَلِیَّہ ہیں ، بڑی نیک ، عِبَادت گزار تھیں ، حضرت محمد بن عَمْرو رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں :

حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا  کے گھر کا کُل ساز و سامان 6 چیزیں تھیں :
(1) : ایک چٹائی
(2) : ایک مٹکا
(3) : ایک پیالہ اور
(4) : ایک موٹا اُونی کپڑا تھا، اسی پر آپ نماز پڑھا کرتیں اور اسی پر آرام فرماتی تھیں
(5-6) : تقریباً 2 گز لمبی بانس کی ایک کھونٹی تھی ، جس پر کفن لٹکا رہتا تھا۔

ایک مرتبہ حضرت سفیان ثوری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا  کی غُرْبت اور تنگ حالی کو دیکھا تو عرض کیا :

اے اُمِّ عَمْرو! میں آپ کی قابلِ رحم حالت دیکھ رہا ہوں ، اگر آپ اپنے فلاں پڑوسی کے پاس جائیں تو وہ آپ کو ایسے حال پر نہ رہنے دے گا (یعنی وہ آپ کی مالی خدمت کو اپنے لیے باعثِ شرف سمجھے گا)۔

اس پر حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا  نے فرمایا :

سفیان! تم نے میرے حال میں کیا کمی دیکھی! کیا میں مسلمان نہیں ہوں...؟ اسلام وہ عزت ہے جس کے ساتھ ذِلّت نہیں ، اسلام وہ مالداری ہے جس کے ساتھ محتاجی نہیں ، اسلام وہ محبت ہے ، جس کے ساتھ وحشت نہیں۔ اللہ کی قسم! میں دُنیا کے حقیقی مالک (یعنی اللہ پاک) سے بھی دُنیا مانگتے حیا کرتی ہوں تو جو دُنیا کامالِک ہی نہیں (مثلاً مالدار لوگ ،  اِن) سے دُنیا کیسے مانگوں؟ ۔

(وفیات الاعیان ، جلد : 1 ، صفحہ : 328) 

حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا  کے اس مبارک انداز پر غور فرمائیے! ایک تو یہ ہے کہ آپ نے قناعت اِختیار فرمائی ، لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانا پسند نہ فرمایا ، دوسرا اِس بات پر غور فرمائیے کہ حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا  کے سامنے جب آپ کی غُربت کا تذکرہ کیا گیا تو آپ نے فوراً فرمایا:

اے سفیان! تم نے میرے حال میں کیا کمی دیکھی؟ کیا میں مسلمان نہیں ہوں...؟ اسلام وہ عزت ہے جس کے ساتھ ذِلّت نہیں ، اسلام وہ مالداری ہے جس کے ساتھ محتاجی نہیں۔

اللہ پاک  ہمیں بھی حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا کے صدقے ہر وقت نعمتوں کا شُکر ادا کرتے رہنے کی توفیق عنایت فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین الاشرف الافضل النجیب صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وصحبہ وبارک وسلم
Copy Paste 
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر
 8881276506.8009059597 



حضرت رابعہ بصریہ رحمت اللہ تعالی علیہا کا حکمت بھرا کلام
حضرت رابعہ بصریہ رحمت اللہ تعالی علیہا کا حکمت بھرا کلام 

https://www.jamiaummesalma.com/2023/01/blog-post_28.html

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے