شب براءت کے نوافل

شب براءت کے نوافل
 شب برات کے نوافل

٢_ رکعت تحیۃ الوضو پڑھے ۔ ترکیب: ہر رکعت میں الحمد کے بعد ایک بار آیت الکرسی ٣ بار قل ھو اللہ ۔
فضیلت: ہر قطرہ پانی کے بدلے سات سو رکعت نفل کا ثواب ملے گا
٢_ رکعت _ ترکیب ہر رکعت میں الحمد کے بعد ایک بار آیت الکرسی ١٥ بار قل ھو اللہ احد ، سلام پھیرنے کے بعد ١٠٠٠ ہزار بار درود شریف 
فضیلت: روزی میں برکت ہوگی رنج و غم سے نجات گناہوں کی بخشش و مغفرت ہوگی۔
٨_ رکعت (دو دو رکعت کرکے) ترکیب : ہر رکعت میں الحمد کے بعد ٥ بار قل ھو اللہ احد
 فضیلت: گناہوں سے پاک و صاف ہوگا، دعائیں قبول ہوں گی ، ثوابِ عظیم ملے گا
١٢ _ رکعت (دو دو کرکے) ترکیب: ہر رکعت میں الحمد کے بعد دس بار قل ھو اللہ احد بارہ رکعت پڑھنے کے بعد دس بار کلمۂ توحید، دس بار کلمۂ تمجید ، دس بار درود شریف۔
١٤_ رکعت (دو دو کرکے ) ترکیب: ہر رکعت میں الحمد کے بعد جو سورہ چاہے پڑھے ۔
٤ _ رکعت ( دو دو رکعت کرکے ) ترکیب: ہر رکعت میں الحمد کے بعد ٥٠ بار قل ھو اللہ
فضیلت گناہوں سے ایسے پاک ہوجائے گا جیسے ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو۔
٨_رکعت( دو دو کرکے) ترکیب: ہر رکعت میں الحمد کے بعد ١١ بار قل ھو اللہ اور اس کا ثواب حضرت سیدہ فاطمہ الزھراء رضی اللہ عنہا کو نذر کریں
فضیلت: آپ فرماتی ہیں کہ میں اس نماز پڑھنے والے کی شفاعت کئے بغیر جنت میں قدم نہ رکھوں گی

روزہ کی فضیلت:  حضور ﷺ فرماتے ہیں جس نے شعبان میں ایک دن روزہ رکھا اس کو میری شفاعت حلال ہوگی
ایک اور حدیث شریف ہے کہ حضورﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص  ١٥ /شعبان کے دن روزہ رکھے گا اسے جہنم کی آگ نہ چھوئے گی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے