تہنیت نامہ

*تہنیت نامہ*
*منجانب آشنائے علم عروض گل گلزار سرکار محبی امیرالقلم عاشق شہنشاہ امم خطیب ایشیا و افریقہ پیر طریقت رہبر راہ شریعت ہمدرد قوم وملت ناشر مسلک اعلحضرت فاتح آگرہ حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری مفتی محمد ارشد الرحمن قادری صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ*

ادب کی پرنور فضا۔فن کا حسین سہانہ موسم *بزم آفتاب ملت* کو اوج ثریا پر پہونچا رہا ہے۔جہاں شعروسخن کے شائقین اپنی اپنی کاوشوں کے گل بوٹے پیش کرکے سرمایۂ دادوتحسین حاصل کر رہے ہیں۔اسی خوبصورت قافلے میں میدان شعروسخن کا ایک عظیم شہسوار پوری شان وشوکت کے ساتھ استاذالشعرا کا تاج زرّیں سجائے تیزی سے فکروفن کے ایوان میں اپنی جگہ بناکر لائق احترام ہوچکا ہے جن کا اسم گرامی عالم باوقار فاضل جلیل تاج القلم حضرت مولانا انظار الحسن صاحب قادری رضوی ہے ۔
یقینا آپ نے حضور سید صاحب قبلہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے  تقطیع کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے ۔جنہیں سید صاحب کی طرف سے بطور تحفہ   98   نمبر پیش کیا جاتا ہے ۔اور اس پر مسرت موقع پر میں گدائے مفتی اعظم و سرکار محبی 
ان کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے ڈھیروں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
اور دعا کرتا ہوں اللہ تعالی حضور سیّد صاحب قبلہ کو صحت وتندرستی کے ساتھ عمر طویل عطا فرمائے آمین بجاہ سیّد المرسلین ﷺ
https://m.facebook.com/groups/2798043983770573/permalink/3379616832279949/?mibextid=Nif5oz

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے