(شب برات) شب رحمت کی آئی ہے

بنانے صاحب کردار شب رحمت کی آئی ہے
جدا کرنے کو بداطوار شب رحمت کی آئی ہے

کرو دل سے عبادت یار شب رحمت کی آئی ہے
بنادے گا خدا ہرکار شب رحمت کی آئی ہے

خدارا آج کی شب غفلتوں کی نذر مت کرنا
دعائیں مانگ لو تم یار شب رحمت کی آئی ہے

کروڑوں مومنوں کی تو خطائیں آج بخشے گا 
مجھے بھی بخشدے ستار شب رحمت کی آئی ہے

غروب شمس ہونے سے طلوع شمس ہونے تک
رہو شب  ساری تم بیدار شب رحمت کی آئی ہے

پھنسا رہتا ہوں روز و شب میں  دلدل میں گناہوں کی 
بنوں اب میں بھی نیکوکار شب رحمت کی آئی ہے

گناہوں سے سیہ سب نامہء اعمال ہے میرا
مجھے تو بخش دے غفار شب رحمت کی آئی ہے

لگی ہے آس گوہر کی تری شانِ کریمی سے
کرم ہو اس پہ اے غفار شب رحمت کی آئی ہے 

آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات 

+971582276829
ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کےلئے ان نمبرات پر رابطہ کریں 👇
8009059597
8881276506
7706921605

https://chat.whatsapp.com/HppiKFZuXIZ69ucicZJA4a

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے