کلامِ ضیاء المصطفیٰ رضوی بریلوی


*بزم حضور آفتاب ملت*


درودِ پاک سے دل کی صفائی خوب کرتے ہیں 
ہم  اپنے  رب تعالیٰ کی بڑائی خوب کرتے ہیں

جو کتے بھونکتے ہیں عظمت سرکار پر اُن کی
*رسول اللہ کے عاشق پٹائی خوب کرتے ہیں*

جو گستاخ رسالت ہے فرشتے  قبر میں اس کی
خدا کے حکم سے ہر دم کٹائی خوب کرتے ہیں

درود   پاک   پڑھ   کر  نامۂ  اعمال میں  اپنے
جمع ہم نیکیوں کی پائی پائی خوب کرتے ہیں 

بہت پچھتائیں گے محشر میں اُن کو دیکھ لینا تم
جو  اپنے  والد و  ماں  کی  برائی خوب کرتے ہیں

جو گستاخ شہنشاہ مدینہ ہیں اُنہی سے ہم
غلامان رضا پیہم  لڑائی خوب کرتے ہیں

خدائے پاک نے بخشی ہے اُن کو سلطنت ایسی
مرے خواجہ پیا حاجت روائی خوب کرتے ہیں

وہابی نجدیو کی ہم کلام اعلیٰ حضرت  سے
پٹائی کرتے آئے ہیں ٹھکائی خوب کرتے ہیں

مدارس میں یہ دیکھا ہے ضیاء المصطفیٰ میں نے
جو  اچھے  ہوتے ہیں بچے پڑھائی خوب کرتے ہیں




*از قلم محمد ضیاء المصطفیٰ رضوی بریلی شریف*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے