کلامِ اعجاز احمد احسن القادری سیوانی

"بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا کلام"
اس انساں کے مقدر پر فدائی کل زمانہ  ہے 
نگاہ عشق و مستی سے مدینہ جس نے دیکھاہے

جناب آمنہ کے گھر نبی تشریف لاتے ہیں
فرشتوں نے خدا کے حکم سے کعبہ سجایا ہے

خدا نے بخشی ہے دونوں جہاں کی جس کو سلطانی
وہ محبوب خدا ہے اور نبی پیارا ہمارا ہے

شفا مل جائے گی  بیمارو!  جاؤ شہرِ طیبہ میں
وہاں  آرام فرما دونوں عالم کا مسیحا ہے

مدینے کے سفر میں مفلسی حائل نہیں ہوتی
وہ جس کو چاہ لیں اس کا بلاوا آہی جاتاہے

عطا فرمائیں مجھ کو بھی اجازت اب حضوری کی
"شہا رخت سفر پھر حاجیوں نے باندھ رکھا ہے"

جبین آسماں پر چاند کا جھومر جو ہے احسن 
وہ  حسنِ پاک محبوب دوعالم    کا      اتارا ہے

سبق آموز۔۔۔۔
اعجازاحمد احسن القادری سیوانی
مدرسہ عربیہ غوثیہ حیاتپور سیوان بہار انڈیا۔۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے