حامیء بزم ھذا پیکر خلوص ووفا خلیفہء حضور شیر بہار حضرت علامہ انظارالحسن خان رضوی صاحب قبلہ زیدہ حبہ سے بندہء عاجز دست بستہ گذارش کرتا ہے کہ آپ اپنا باجمال کلام ارسال بزم کریں اور ہمیں استفادہ کا موقع عطا کریں۔۔۔

حامیء بزم ھذا پیکر خلوص ووفا خلیفہء حضور شیر بہار 
حضرت علامہ انظارالحسن خان رضوی صاحب قبلہ زیدہ حبہ 

سے 
بندہء عاجز دست بستہ گذارش کرتا ہے کہ آپ اپنا باجمال کلام ارسال بزم کریں اور ہمیں استفادہ کا موقع عطا کریں۔۔۔۔۔

عالمی شہرت یافتہ آن لائن طرحی نعتیہ مشاعرہ مجموعہ یعنی   
بزم حضور آفتاب ملت دریا آباد بارہ بنکی یوپی کے زیراہتمام بارہویں شریف کے پربہارموقع پر ہونیوالا مقابلہ جاتی مشاعرہ میں کہا گیا مکمل کلام ۔

سروردیں سیداخیارکی آمد ہوئی
یعنی محبوب خدا سرکار کی آمد ہوئی

مٹ گئیں تاریکیاں ہرسو اجالا ہوگیا
دہر میں جب منبع انوار کی آمد ہوئی

بارہویں تاریخ،دوشنبہ، ربیع النور میں
،،دوجہاں کے مالک و مختار کی آمد ہوئی،،

اےحلیمہ خوش نصیبی پرتو اپنی نازکر
گھرمیں تیرے سید ابرار کی آمدہوئی

سرکے بل کعبہ کےسارےبت زمیں پرگڑپڑے
جب شہہ دیں خَلق کےسردارکی آمدہوئی

سب درودیوارسےنکلی صداۓ دلنواز
مرحبا اےغمزدو غمخوار کی آمد ہوئی

 کیوں بھلا پیدا نہ ہو حسن دوعالم میں نکھار
دست قدرت کے حسیں شہکار کی آمد ہوئی

 ہوگیاہےخالق کونین کالطف و کرم
خُلق والے صاحب کردار کی آمد ہوئی

ہوگیاانظارخوشبوسےمعطرکل جہاں
جب رسالت کےگلِ گلزار کی آمد ہوئی

کاوش۔۔۔

محمدانظارالحسن خاں رضوی بانی و مہتمم الجامعۃ الغوثیہ ، موضع بلوا ۔ بلاک رونی سیدپور، تھانہ مہندوارہ،
ضلع سیتامڑھی بہار۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے