ہمدرد اہلسنت شاعر ملت حضرت قاری شاداب متینی صاحب قبلہ مدظلہ العالی چیف ایڈیٹر وتزئین کار بزم ھٰذا واٹس ایپسے بندہء عاجز کی گذارش ہے کہ آپ اپنا سرسبز وشاداب کلام ارسال بزم کریں اور استفادہ کا موقع عطا کریں۔۔۔۔۔

ہمدرد اہلسنت شاعر ملت 
حضرت قاری شاداب متینی صاحب قبلہ مدظلہ العالی 
چیف ایڈیٹر وتزئین کار بزم ھٰذا واٹس ایپ

سے 
بندہء عاجز کی گذارش ہے کہ 
آپ اپنا سرسبز وشاداب کلام ارسال بزم کریں اور استفادہ کا موقع عطا کریں۔۔۔۔۔

بزمِ حضور آفتابِ ملت کے زیر اہتمام
ربیع النور شریف کے حسین موقع پر 
مجھ ناچیز کا کلام ۔۔۔ احباب کی نظر

ظلم کا نکلا جنازہ آگئے نورِ خدا
ہے وفا کا بول بالا آگئے نورِ خدا

وجد میں آیا زمانہ آگئے نورِ خدا
ہر زباں ہے محو نغمہ آگئے نورِ خدا

کفر و ظلمت کی جہاں سے چھٹ گئی کالی گھٹا
چارو جانب ہے اجالا آگئے نورِ خدا

بارھویں کو اس جہاں میں آمنہ بی بی کے گھر
ہے ترا احسان مولیٰ آگئے نورِ خدا

بے کسوں کے لب پہ ہے خوشیوں بھرا نغمہ یہی 
بن کے ہم سب کا سہارا آگئے نورِ خدا

سارے عالم میں خوشی تھی ، اور ابلیسِ لعیں
سر پٹخ کر رو رہا تھا آگئے نور خدا

بجھ گیا آتش کدہ، کسریٰ میں آیا زلزلہ
اللہ اللہ جب سراپا آگئے نورِ خدا

سبز جھنڈے بلبلِ سدرہ نصب کرنے لگے
پاکے حکمِ ربِ کعبہ آگئے نورِ خدا

ہوگئی مظلومیت کی انتہا اس دہر سے
فضل ہے سب پر خدا کا آگئے نورِ خدا

شکر ہے رب کا متینی رہبری کے واسطے
وجہِ تخلیقِ زمانہ آگئے نورِ خدا

*گدائے سرکار متین الاولیاء*
*شاداب متینی علیمی سدھارتھ نگری*
*-مقیم حال واپی گجرات-*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے