کلامِ متینی Kalam e mateeni

برائے بزمِ حضور آفتابِ ملت
تم سے وہ عشق ہو امام حسین
لوگ مجھ کو کہیں، غلام حسین

دے کے سر آپ نے بچایا ہے
دین اسلام کا نظام حسین

چڑھ کے نیزے پہ آیت قرآں
پڑھ گئے آپ اے امام حسین

فضل مولی سے بخشا جاے گا
حشر میں آپ کا غلام حسین

جو کسی سے نہ ہوگا محشر تک
کر دیا آپ نے وہ کام حسین

کب سے میری نگاہیں پیاسی ہیں
دید کا دیجے ان کو جام حسین

شادکامی مجھے میسر ہو
دورِ غم کا ہو اختتام حسین

آپ کا دیکھ لے متینی در
کیجے کچھ ایسا انتظام حسین

سخن آموز۔۔۔ محمد شاداب متینی علیمی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے