شاعر اسلام حضرت مولانا محمد خالد حشمت حشمتی

نعت شریف
نتیجۂ فکر حضرت مولانا محمد خالد رضا محبوبی حشمتی تلوار صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
 
ہے یہ دعویٰ کام یہ کرکے د کھا سکتا ہے کون
ایک اشارے سے بھلا سورج پھرا سکتا ہے کون

دیکھ نہ پائے تجلّی رب کا جب موسیٰ نبی
عرش پر انکے سوا بتلاؤ جا سکتا ہے کون

جب نہیں ہے کچھ ہمارے مصطفے کو اختیار 
آسماں پہ چاند کو ٹکڑے بنا سکتا ہے کون

شاہ دیں کی چاہ میں مثل ابوبکر و عمر
اور عثمان و علی سب کچھ لٹا سکتا ہے کون
ہے کرامت غوث اعظم کی بہت مشہور یہ
ایک ٹھوکر سے بھلا مردے جلا سکتا ہے کون

بو ہریرہ کہتے ہیں شاہ مدینہ کے سِوا
ایک ہی پیالے میں ستّر کو پلا سکتا ہے کون

خالد حشمت وہیں ہیں مالک کون و مکاں
چھوڑ کر انکو بھلا جنّت میں جا سکتا ہے کون

کاوش فکر خالد حشمت حشمتی 9554546218

جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں 8009968910.8009059597 



شاعر اسلام حضرت مولانا محمد خالد حشمت حشمتی



شاعر اسلام حضرت مولانا محمد خالد رضا حشمتی تلوار صاحب
جامعہ ام سلمہ دریاآباد 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے