کلام شاعر اسلام حضرت مولانا خالد حشمت حشمتی پتھرا بازار سدھارتھ نگر

بزم آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام

کیا بتاؤں میں کہ کیا شبیر ہیں
لختِ جگرِ فاطمہ شبیر ہیں

سب لٹا ڈالا گھرانہ دین پر
 رب اکبر کی رضا شبیر ہیں

کہہ رہاہے کل زمانہ آج تک
فاتح کرب۔ و بلا شبیر ہیں

دین احمد کےتحفظ کے لیے 
دیکھئے جلوہ نما شبیر ہیں

جسکو آقا نے بٹھایا دوش پر 
نور عین مرتضی  شبیر ہیں

کیوں نہ گھبرائیں یزیدی جنگ میں
بازوئے شیر خدا شبیر ہیں

دوش اور آغوش اور پشت رسول 
ہرجگہ جلوہ نما شبیر ہیں

بولئے سردار جنت کون ہے
دل سے یہ آئی صدا شبیر ہیں

جس سے ہے روشن زمانہ آج تک
دین احمد کی ضیا شبیر ہیں

جس نے اے خالد جناب حر کی بھی
در گزر کی ہے خطا شبیر ہیں
خالد حشمت حشمتی پتھرا بازار سدھارتھ نگر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے