مولاناخالد حشمت حشمتی پتھرا بازار سدھارتھ نگر


صاحب کلام حضرت 
مولاناخالد حشمت حشمتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی پتھرا بازار
 سدھارتھ نگر 

 ہے دیتا سبق سبکو عشق و وفا کا
سر کربلا لاڈلا فاطمہ کا

لہو دیکے سینچا ہے گلشن کو جس نے
ہے لوگو وہ لخت جگر مرتضی کا


جو بات آئی دیں کی تو گردن کٹا دی
ہوا ہے نہ سر خم شہہ کربلا کا

بیاں جسکی پاکی کرے رب اکبر
گھرانہ ہے وہ پاک شیر خدا کا

پکارا جو میں نے حسین ابن حیدر
توفورا ہوا خاتمہ ہر بلا کا

جسے سن کے آتا ہے منہ کو کلیجہ
وہ ہے واقعہ دوستو کربلا کا

لکھے منقبت جس گھڑی خالد حشمت
ملے صد قہ شہدائے کرب و بلا کا

خالد حشمت حشمتی پتھرا بازار سدھارتھ
 نگر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے