کلامِ عبد العزیز وارثی بہرائچ شریف

منقبت درشانِ امام حسین
 رضی اللہ عنہ
بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام 
صاحب کلام حضرت مولانا عبدالعزیز وارثی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بہرائچ شریف 

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام  صاحب کلام حضرت مولانا عبدالعزیز وارثی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بہرائچ شریف
بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام 
صاحب کلام حضرت مولانا عبدالعزیز وارثی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بہرائچ شریف 



فضلِ خدا سے صاحب کردار ہیں حسین
یعنی وفا خلوص کے مینار ہیں حسین

ظالم یزیدیوں کی مرمت ‌کے واسطے
کرب و بلا میں حیدری تلوار ہیں حسین

رب قدیر ان کو جہنم میں ڈالے گا
دنیا میں جتنے آپ کے غدار ہیں حسین

بچپن میں جو کہا تھا وہ کرکے دکھا دیا
مت پوچھئے کہ کتنے وفادار ہیں حسین

باغِ جناں میں جائیں گے وہ لوگ بالیقیں
جوبھی تمہارےعشق میں بیمارہیں حسین

اک دوسرے سے کہنے لگے دیکھ کر یذید
کیا راز ہے کہ اس گھڑی دمدار ہیں حسین

ظالم یزیدیوں پہ کیا وار اس طرح
لگتا تھا جیسے حیدر کرار ہیں حسین

مختار کائنات نے اعلان کر دیا
فردوسی نوجوان کے سردار ہیں حسین

بکتے بھلا وہ کیسے یذیدی کے ہاتھ میں
حُر جانتے تھے میرے خریدار ہیں حسین

چشم کرم‌‌ ہو بہرِ خدا اس پہ ایک بار
اس وارثیؔ نے جو لکھے اشعار ہیں حسین

از قلم عبدالعزیز وارثی بہرائچ شریف
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے