شاعر اسلام ممتاز رضا منقبت درشان امام عالی مقام حسین ابن علی رضی اللہ تعالی عنھم

ہم شبیہ مصطفے شبیر ہیں 
مظہر مشکل کشاشبیر ہیں

کیا کہوں کہ اور کیا شبیر ہیں
صبر ہمت حوصلہ  شبیر ہیں

آیت تطہیر ہے ان کیلئے 
حکم رب کبریا شبیر ہیں

دین احمد کی حفاظت کیلئے 
"ہر جگہ جلوہ نما شبیر ہیں"

تاقیامت مومنو ں کے واسطے 
مشعل راہ خدا شبیر ہیں

سرزمین کربلا پر دیکھئے
دین سرور کی بقا شبیر ہیں

ہیں بہت شہدا مگر تاریخ میں 
سارے شہدا سے جدا شبیر ہیں

دین احمد کیلئے سب وار دے
وہ شہید کربلا شبیر ہیں

ظلم سہ کر بھی دعائیں جو کرے
مصطفے کی یہ اداشبیر ہیں

سارا کنبہ حکم رب پر ہےنثار 
مخزن صبر و رضا شبیر ہیں 

رہنمائی کیلئے ممتاز کی 
اللہ اللہ رہنما شبیر ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Emoji
(y)
:)
:(
hihi
:-)
:D
=D
:-d
;(
;-(
@-)
:P
:o
:>)
(o)
:p
(p)
:-s
(m)
8-)
:-t
:-b
b-(
:-#
=p~
x-)
(k)