استاذ الشعراء ماہر علم عروض حضرت محمد مختار تلہری کی لکھی منقبت درشان سردار جنت امام عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ ملاحظہ فرمائیں



استاذ الشعراء ماہر علم عروض حضرت محمد مختار تلہری کی لکھی منقبت درشان سردار جنت امام عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ ملاحظہ فرمائیں


بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام 

استاذ الشعراء ماہر علم عروض حضرت محمد مختار تلہری کی لکھی منقبت درشان سردار جنت امام عالی مقام
 رضی 
اللہ تعالیٰ عنہ 
ملاحظہ فرمائیں 

سلسلہ در سلسلہ شبیر ہیں 
ہر جگہ جلوہ نما شبیر ہیں 

وہ نہ آتے تو نظر آتا بھی کیا
چشم عالم کی ضیا شبیر ہیں

سب کو اپنی شکل آتی ہےنظر
کوفیو ! وہ آئینہ شبیر ہیں

سوچناہوجواسی میں سوچئے
زندگی کا دائرہ شبیر ہیں

صاحبٍ کردار ہیں سب اہلبیت
داستانٍ کربلا شبیر ہیں

حبس کےعالم سےحٌریوں آگئے
خلد کی ٹھنڈی ہوا شبیر ہیں

کسطرح مختاربہکائیں گےلوگ
جب ہمارے رہنما شبیر ہیں

مختار تلہری ثقلینی بریلی شریف انڈیا 

جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے