کلامِ متینیkalam e mateeni

برائے بزمِ حضور آفتابِ ملت
رب کا کر تذکرہ لیلتہ القدر ہے
خوب نیکی کما لیلتہ القدر ہے

عالمِ اہل اسلام میں ہر طرف
گونج اٹھی یہ صدا لیلتہ القدر ہے

جس قدر آپ سے ہو سکے کیجیے
رب کی حمد و ثنا، لیلتہ القدر ہے

جب یہ میں نے سنا سنتے ہی مرحبا
دل مرا خوش ہوا لیلتہ القدر ہے

مست ہے آج بھی خواب خرگوش میں
اٹھ اے ناداں ذرا، لیلتہ القدر ہے

اہل ایمان پر رب کا ہے خوب تر
آج لطف وعطا لیلتہ القدر ہے

رب کرے گا عطا مانگ دل سے ذرا
نعمت بے بہا لیلتہ القدر ہے

مانگ لو عاصیو ، بخشش و مغفرت
کہہ رہا ہے خدا لیلتہ القدر ہے

ڈھل کے عشق شہ دیں میں اے مومنو!
کیجے ذکرِ خدا لیلتہ القدر ہے

کثرت نفل وتسبیح وتہلیل سے
رب سے کر رابطہ لیلتہ القدر ہے

خانۂ دل سے اپنے اے پیارے ذرا
بغض و کینہ مٹا لیلتہ القدر ہے

اس کو رب نے ہے بخشی فضیلت بہت
تو نے سمجھا ہے کیا؟ لیلتہ القدر ہے

آج تکمیلِ قرآن پر دیکھئے
مست حافظ ہوا لیلتہ القدر ہے

نعت محبوب رب ہوکے تو باادب
اے متینی سنا لیلتہ القدر ہے

شاداب متینی علیمی سدھارتھ نگری
مقیم حال واپی گجرات

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے