کلامِ محبوب شبنم رضوی مہسی شریف

محفل نعت
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 مکمل کلام
صاحب کلام  نقیب اہلسنت قاطع شرک وبدعت ناشر مسلک اعلی حضرت مولانا شبنم رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی مہسی شریف 

جس کی چاہت ہے شہنشاہ دنیٰ تک پہنچے
پہلے لازم ہے کہ وہ ان کے گدا تک پہنچے

 جس کو مطلوب ہو خلاق دو عالم کی رضا
سرور کون ومکاں کی وہ رضا تک پہنچے

 کیجیے چشم کرم شافع محشر یہ غلام
بوجھ عصیاں کا لیے کیسے خدا تک پہنچے

جس پہ سرکار مدینہ کی عنایت ہو وہی
"سبز گنبد کی پرانوار فضا تک پہنچے"

بالیقیں زیست کی معراج مری ہو جائے
یہ گنہگار جو سرکار کے پا تک پہنچے

بھائی حسنین ہیں ان کے، ہیں علی کی بیٹی
کس میں ہمت ہے جو زینب کی ردا تک پہنچے

دل سے ماں باپ کی توقیر جو کرتا ہے سدا
وہ بھلا کیسے نہ جنت کی ہوا تک پہنچے

شبنمِ خستہ کی خواہش ہے سر حشر خدا
نعت پڑھتے ہوئے یہ ظلِ لوا تک پہنچے

بندہء عاجز وناکارہ۔۔۔۔۔ 
شبنم رضوی مہسی شریف

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے